سارہ محبوب خان
سارہ محبوب خان (پیدائش 9 فروری 1991 راولپنڈی ) ایک پاکستانی ٹینس کھلاڑی ہے۔
ملک | پاکستان |
---|---|
پیدائش | راولپنڈی، پاکستان | 9 فروری 1991
کھیل | دائیں ہاتھ کی (ڈبل ہینڈڈ بیک ہینڈ) |
کالج | جیمز میڈیسن یونیورسٹی |
انعامی رقم | 687امریکی ڈالر |
سنگلز | |
کیریئر ریکارڈ | 2 - 4 |
کیریئر ٹائٹل | 0 |
ڈبلز | |
کیریئر ریکارڈ | 2 - 4 |
فیڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے، سارہ خان کی جیت ہار کا تناسب 2–8 ہے۔[1]
کیریئر
ترمیمسارہ محبوب خان راولپنڈی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد محبوب خان ٹینس کوچ ہیں۔ [2] 2004 میں سارہ محبوب نے 14 برس کی عمر میں قومی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس طرح وہ پاکستان کی سب سے کم عمر (14 برس کی عمر میں)چمیئن بن گئیں۔ [3]
سارہ 2005 سے پاکستان میں ٹینس کی دنیا کی معروف و مقبول کھلاڑی رہی ہیں۔ [2][4] سارہ واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے مٹی (کلے)، سخت (ہارڈ) اور گھاس(گراس) پر ٹینس مقابلوں میں حصہ لیا اور قومی درجہ بندی کے خواتین ریکارڈ تعداد میں سنگلز مقابلے جیتے۔ [3]
اکتوبر 2010 میں سارہ محبوب پاکستان سے باہر آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی بن گئیں۔ [2] اور کسی بھی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی تھیں اور عین سکھنہ، مصر میں "ارینہ کونسٹنٹینائیڈ" کے ساتھ ڈبلز میں یہ کامیابی حاصل کی۔[5][6][7]
مئی 2011 میں سارہ محبوب نے نیو میکسیکو یونیورسٹی کی ٹینس ٹیم کے لیے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔[8]
اس ٹیم میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں۔ اپنے اس ناقص سال کے بعد خان نے ورجینیا میں جیمز میڈیسن یونیورسٹی کے لیے ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ اس یونیورسٹی کی طرف سے سارہ نے چار سال ٹینس کھیلی۔ مئی 2015 میں انھوں نے اپنی گریجویشن مکمل کی۔ گریجوایشن کی تکمیل کے بعد وہ پاکستان واپس چلی گئیں۔[9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sarah Mahboob Khanبلی جین کنگ کپ میں
- ^ ا ب پ "Tribute to our Tennis Player & Tennis Coaching Program" (PDF)۔ Islamabad Club Newsletter Volume 3, Issue 04۔ Islamabad Club۔ اکتوبر–دسمبر 2010۔ 2011-10-07 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ^ ا ب "Sarah Mahboob Khan"۔ Players Profile۔ Sindh Tennis Association۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ Natasha Raheel (4 مارچ 2011)۔ "Female players to receive training in Dubai"۔ The Express Tribune۔ The Express Tribune News Network۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ Gul Nasreen (31 مئی 2011)۔ "Sarah creates tennis history"۔ You! Women's Magazine - Women power!۔ Jang Group Of Newspapers۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ "Sara qualifies for doubles quarterfinals of ITF Women's Pro Circuit (WTA Ranking)"۔ News and Events۔ Pakistan Tennis۔ 22 اکتوبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ "Sarah in ITF Ranking Tennis doubles quarters"۔ The Nation - Sports۔ Nawaiwaqt Group of News Papers۔ 22 اکتوبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ "New Mexico Announce Two Signees - Lobos get NLIs from Maria Sablina and Sarah Mahboob Khan"۔ Official Athletics Website of the University of New Mexico۔ CBS Interactive۔ 2 مئی 2011۔ 2011-08-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-02
- ↑ Saurav Bora (11 فروری 2016)۔ "'Hard for Pak women to excel in tennis' - Interview - Sarah Mahboob"۔ The Telegraph۔ ABP۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-11۔
Sarah, who became the youngest-ever national champion at the age of 14, had come back to Pakistan in May last year after graduating from James Madison University in Virginia (US) where she played for their team for four years.