سارہ گِل (انگریزی: Sara Gill)پاکستان کی ایک ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ ، او ر اولین خواجہ سرا فزیشن ڈاکٹر ہیں۔

حالاتِ زندگی

ترمیم

کراچی سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا 1995ء کو پیدا ہوئے، سارہ گِل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس (فائنل) کے امتحان میں جنوری 2022ء میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا، کالج کے داخلہ فارم پر انھیں خود کو لڑکا ظاہر کرنا پڑا کیونکہ ان کے والدین کا اصرار یہی تھا۔

سارہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ’’جینڈر انٹریکٹیو الائنس‘‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔