ساسول خضدار سے تقریبا 30 کلومیٹر دور مشرق کی جانب ایک خوبصورت علاقہ ہے۔ جس میں کئی تفریحی مقامات ہیں۔ جن میں سرآپ، گھر با، ہناری، لاکھائی، راکھیل اور ساسول بند شامل ہیں، جہاں لوگ اکثر گرمیوں میں سیر و تفریح کرنے جاتے ہیں۔ ان تمام تفریحی مقامات پر صاف اور شفاف پانی میسر ہے۔ یہاں پر لوگ اکثر سیر و تفریح کے لیے جاتے ہیں۔