سانولہ (مصور)

عہد اکبری اور عہد جہانگیری کا مغل مصور

سانولہ مغلیہ سلطنت کے چوتھے شہنشاہ نور الدین جہانگیر کے عہد میں درباری مصور تھا۔

سانولہ (مصور)
معلومات شخصیت
شہریت مغلیہ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

سانولہ کی زندگی کے متعلق حالات تاریخ میں نہیں ملتے بلکہ عہدِ اکبری اور عہدِ جہانگیری میں اُس کا بقید حیات ہونا ثابت ہے کیونکہ عہدِ جہانگیری میں وہ بطور درباری مصور کے اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ جلال الدین اکبر کے زمانہ حکومت میں غالباً 1595ء میں پہلی بار اُس کی مغل دربار میں موجودگی کا پتا چلتا ہے۔ تزک جہانگیری کے مطابق اُس کا دربار میں ہونا ثابت ہوتا ہے۔

مصوری

ترمیم

عہدِ جہانگیری میں سانولہ کی بنائی ہوئی دو تصاویر کا پتا چلتا ہے۔ ایک تصویر میں مغل شہزادوں اور دوسری میں لیلیٰ مجنوں کی شبیہ بنائی گئی ہے۔[1]

وفات

ترمیم

اُس کی وفات غالباً 1625ء یا اِس کے بعد ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Perspectives on Persian Painting: Illustrations to Amir Khusrau's Khamsah"۔ Dr Barbara Brend