قزمہ طرزیات (Nanotechnology) ، ٹیکنالوجی کی ایک ایسی قسم ہے کہ جسمیں انتہائی چھوٹے یا باریک (خوردبینی) پیمانے پر اختراعات اور نئی طراز (techniques) پر تحقیق کی جاتی ہے۔ قزمہ طرزیات کے چھوٹے پیمانے کی حد کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ان اختراعات کی اگر پیمائش کی جاۓ تو یہ 0.1 تا 100 nm کے درمیان آتی ہے (nm = نینو میٹر)۔ نفاذی علوم کی اس شاخ میں نئی اختراعات کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اختراعات اور زندگی میں استعمال ہونے والی انواع و اقسام کی اشیاء (سالماتی آلات سے لیکر مصفی زلف تک) کی انتہائی چھوٹے یا ننھے (قزمہ یا نینو) پیمانے پر طرحبندی ، تالیف اور توصیف کی جاتی ہے اور پھر انکے بہتر استعمال کے بارے میں تحقیق۔

  • قزمہ یا nano ، کسی بھی پیمائش کا ایک اربواں حصہ ہوتا ہے ، یعنی 9- 10
  • قــزمــہ کے لفظ کی نـینـو کے ساتھ مناسبت اور اسکی مـزیـد وضاحت کے لیۓ اسکا صفحہ مخصوص ہے۔