سانچہ:باب:ہندسیات/تعارف

باب:ہندسیات/سرخی

Gears

ہندسیات دراصل روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے فنّی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے اور زندگی کو سہل اور آسان بناے کی خاطر،
سائنسی اور طرازی (تکنیکی) معلومات کے نفاذ (اطلاق) کو کہاجاتا ہے۔ اِسے عام زبان میں انجنئیرنگ کہتے ہیں جو ایک انگریزی لفظ ہے۔
وہ افراد جو اس کام یا شعبہ علم میں مہارت رکھتے ہیں اُن کو مہندس یا انجنئیر کہا جاتا ہے۔ ایک مہندس ؛ سائنس، ٹیکنالوجی ریاضی اور
شمارندہ کاری کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے، اپنی بصیرت اور صلاحیتِ تخمینہ کاری و تعین کے ذریعے فنّی مسائل کا عملی حل
تلاش کرتا ہے۔ مہندسی یا انجینئیرنگ کا نتیجہ عام طور پر ایک طرح (ڈیزائن) یا پیداوار (پروڈکشن) ہو سکتا ہے (مثلاً بجلی کی پیداوار) اور
یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی مفید چیز یا عمل کی عملکاری کی جاسکے (مثلاً انجن (انجن) جسکی عملکاری سے گاڑی چلائی جاسکتی ہے)۔