انجن
انجن یا محرکیہ ایک ایسی مشین ہے جو حرارتی توانائی کو حرکی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔
انجن کی اقسام ترميم
انجن کی دو مشہور اقسام ہیں
- انٹرنل کمبسچن انجن
- ایکسٹرنل کمبسچن انجن
انٹرنل کمبسچن انجن کی چند مشہور اقسام درج ذیل ہیں
ٹو سٹروک انجن، فور سٹروک انجن، سکس سٹروک انجن، وینکل انجن
عمل ترميم
کسی بھی انجن میں پسٹن کا انتہائی اوپر TDC) (سے انتہائی نیچے (BDC) تک کا ایک چکر ایک سٹروک کہلاتا ہے ہر انجن کے عمل میں چار سٹروک ہوتے ہیں 1۔ انٹیک سٹروک 2۔ کمپریشن سٹروک 3۔ پاور سٹروک 4۔ ایگزاسٹ سٹروک
- انٹیک سٹروک :-' IC انجن کا یہ پہلا سٹروک پسٹن کے نیچے کی طرف حرکت سے شروع ہوتا ہے۔ پسٹن کے نیچے کی طرف حرکت سے انلیٹ والو کھلنا شروع ہوتا ہے اور مکسچر (فیول +ہوا ) کمبسچن چیمبر میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس سٹروک کے اختتام پر انلیٹ والو بند ہو جاتا ہے اور پسٹن کے سلنڈر کے اندر انتہائی آخر میں ہوتا ہے۔
- کمپریشن سٹروک :- یہ سٹروک پسٹن کے اوپر کی طرف حرکت سے شروع ہوتا ہے اور پسٹن مکسچر کو دبانا شروع کرتا ہے تاکہ اسے کم سے کم جگہ میں گھیر سکے۔ اس سٹروک کے دوران انلیٹ اور ایگزاسٹ والو بند ہوتے ہیں جبکہ کمبسچن چیمبر کا درجہ حرارت، پسٹن پر دباؤ اور مکسچر کی کثافت بہت بڑھ جاتی ہے۔
- پاور سٹروک: جب پسٹن TDC پر پہنچنے کے قریب ہوتا ہے تو سپارک پلگ مکسچر کو شعلہ دیتا ہے جس سے چیمبر کے اندر ایک دھماکے کی صورت میں مکسچر جل جاتا ہے اور حرارتی توانائی پیدا ہوتی ہے جو پسٹن کو نیچے کی طرف دھکیلتی ہے اور پسٹن، کنکٹ راڈ کی مدد سے یہ توانائی کرینک شافٹ کو منتقل کر دیتا ہے۔
- ایگزاسٹ سٹروک: پاور سٹروک کے ختم ہوتے ہی ایگزاسٹ والو کھلنا شروع ہو تا ہے جبکہ پسٹن دوبارہ نیچے سے اوپر کو حرکت شروع کرتا ہے اور جلے ہوئے کاربن کو ایگزاسٹ والو کے راستے سے باہر نکال دیتا ہے۔
اس سٹروک کے اختتام پر انلیٹ والو پھر کھلنا شروع ہوتا ہے اور یہ عمل اسی طرح چلتا رہتا ہے۔