سانچہ:خلاصہ ترمیم
آپ کی خدمت میں آداب عرض ہے۔
- اردو ویکیپیڈیا پر آنجناب کی شراکتیں ہمارے لیے باعث صد مسرت ہیں۔ اس وقت آپ کی خدمت میں ایک عرض گزارنی ہے جس کا مقصد ویکی ترمیم کاری کے ایک اہم کام کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ جب آپ اردو ویکیپیڈیا پر کوئی ترمیم کرتے ہیں تو خانہ ترمیم کے بالکل نیچے آپ کو ایک چھوٹا مستطیل خانہ نظر آئے گا جس کے سامنے "خلاصہ ترمیم" لکھا ہوتا ہے۔ یہ کچھ اس طرح نظر آتا ہے:
- یہ خانہ خلاصہ ترمیم درج کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ چنانچہ جب بھی آپ ویکیپیڈیا پر ترمیم کریں تو اپنی ترمیم مکمل کرنے کے بعد اور اسے محفوظ کرنے سے قبل یہاں اپنی ترمیم کا اختصار کے ساتھ خلاصہ درج کر دیا کریں۔ اس خانے میں درج کردہ عبارت حالیہ تبدیلیوں، صفحات کے تاریخچوں، فرق صفحات، زیر نظر صفحات وغیرہ میں نظر آتی ہے۔ نیز آپ کے خلاصہ ترمیم درج کرنے سے وہ صارفین جو مذکورہ صفحات پر نگاہ رکھتے ہیں انہیں بیک نظر آپ کی ترمیم کی نوعیت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
- امید ہے آئندہ آپ اس عرض معروض پر عمل کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے۔ ممنون!