معاونت:تاریخچہ صفحہ
ویکیپیڈیا میں تمام قابل ترمیم صفحات کے ساتھ اس کا تاریخچہ بھی منسلک ہوتا ہے، جس میں صفحہ میں ترمیم وتدوین کرنے والے صارفین کے ناموں کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ تمام ترامیم کی تاریخ، وقت اور ہر ترمیم کا خلاصہ بھی درج ہوتا ہے۔ کسی بھی صفحہ کے تاریخچہ کو دیکھنے کے لیے صفحہ کے اوپر موجود تاریخچہ کی زریہ پر طق کریں۔
سرسری جائزہ
ترمیم- صفحہ میں ہونے والی تمام تبدیلیوں کی فہرست جو معکوس (قدیم سے جدید) زمانی ترتیب کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
- کسی متعین نسخہ کو دیکھنے کے لیے اس کی تاریخ اور وقت پر طق کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
- قدیم اور جدید نسخہ میں فرق دیکھنے کے لیے رائج پر طق کریں۔
- دو منتخب نسخوں اور ترامیم میں فرق دیکھنا ہو تو مطلوبہ دونوں ترامیم سے پہلے بیضوی شکل میں موجود زریہ کو نشان زد کریں، اس کے بعد اوپر موجود منتخب متن کا موزانہ پر طق کریں۔
- معمولی ترمیم کو م سے ظاہر کیا جاتا ہے۔