سانچہ:صفحہ اول/بہترین مضمون/کری زیلڈا برٹس

کری زیلڈا برٹس(پیدائش 20 نومبر 1983ء)، ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز ہیں، برٹس کو اصل میں 2002ء میں جنوبی افریقا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں بطور اوپننگ گیند باز بلایا گیا تھا۔ وہ ایک آل راؤنڈر بن گئیں، اور 2005 ءسے انھوں نے خود کو ایک ماہر بلے باز کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے 2007ء اور 2008ء میں 23 میچوں میں جنوبی افریقا کی کپتانی کی، لیکن "مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے انہیں 2009ء میں کپتان بنا دیا گیا۔ انہیں 2010ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2007ء اور 2011ء کے درمیان میں انھوں نے کل 36 بار جنوبی افریقاکی کپتانی کی (1 ٹیسٹ، 23 ایک روزہ بین الاقوامی اور 12 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی)وہ جنوبی افریقا کی خواتین کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی خاتون ہیں۔