سانچہ:/باب:بھارت/منتخب شخصیت/1


موہن داس کرم چند گاندھی ( 2 اکتوبر 1869 تا 30 جنوری 1948) بھارت کے سیاسی اور روحانی رہنما اور آزادی کی تحریک کے اہم ترین کردار تھے۔ انہوں نے ستیہ گرہ کو اپنا ہتھیار بنایا۔ ستیہ گرہ، ظلم کے خلاف عوامی سطح پر منظم سول نافرمانی ہے جو عدم تشدد پر مبنی ہے۔ یہ طریقۂ کار ہندستان کی آزاد کی وجہ بنی۔ اور ساری دنیا کے لئے حقوق انسانی، اور آزادی کے تحاریک کےلئے روح رواں ثابت ہوئی۔ بھارت میں انھیں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو جی کہا جاتا ہے۔ انہیں بھارت سرکار کی طرف سے بابائے قوم کے لقب سے نوازا گیا ہے۔ گاندھی کا یوم پیدائش (گاندھی جینتی) بھارت میں قومی تعطیل کا درجہ رکھتا ہے ور دنیا بھر میں یوم عدم تشدد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 30 جنوری 1948 کو ایک ہندو قوم پرست ناتھو رام گوڈسے نے انکا قتل کر دیا۔