اردو زبان کا اعلٰی ذوق رکھنے والے ایک قاری کے اردو ویکیپیڈیا کے بارے میں خیالات:

  • میں یونہی صفحات الٹ رہا تھا کہ خالص اردو کی خوشبو سے رچے ہوئے ان صفحات سے مڈبھیڑ ہو گئی ۔ انگریز ی سے آلودہ زبان کے اس ماحول میں ایسی مصفا زبان کو غنیمت جان کر میں دیوانِ عام میں داخلے کی جسارت کر بیٹھا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
  • دعا کرتا ہوں کہ اردو کے باغ کو اسی طرح کے مالی ملتے رہیں ۔ سچ پوچھیے تو اس زرق برق اور چکاچوند سے چور ماحول میں سطحیت سے آلودہ گفتگو اور خیالات، علم سے عاری معلومات اور تدبر سے عاری دانش نے ہمارے دیوالیے پن کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایسے میں آپ کے اس کوچے میں دو گھڑی کو بیٹھ جانا دل کی تسلی کا سامان کرتا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔۔۔۔۔۔۔