ساویتی بورا ایک بھارتی خاتون باکسر ہے جومڈل ویٹ کلاس میں باکسنگ کرتی ہے۔ انھوں نے اے آئی بی اے ویمن ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ 2014 میں لائٹ ہیوی ویٹ کلاس کے باکسنگ مقابلوں میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغا جیتا تھا۔

ذاتی معلومات
قومیتبھارتی
پیدائش (1993-01-10) 10 جنوری 1993 (عمر 31 برس)[1]
حصار، ہریانہ، بھارت
کھیل
کھیلباکسنگ
درجہ بندیمڈل ویٹ (75 کلوگرام)

ابتدائی زندگی

ترمیم

بورا 10 جنوری 1993 کو ہریانہ کے دیہی علاقے حصار میں پیدا ہوئی۔ اس کے والد کا نام مہندر سنگھ تھا وہ ایک پیشہ ور کسان تھے۔ اس کے علاوہ وہ باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی بھی تھے اور قومی سطح پر باسکٹ بال کھیلتے تھے۔ بورا کے والد کو شوق تھا کہ اس کی بیٹی باکسنگ کا کھیل کھیلے۔ اس لیے اپنے والد کے اصرار پر بورا نے 2009 میں باکسنگ میں جانے سے قبل ریاستی سطح پر کبڈی کھیلنی شروع کی۔ اس نے ابتدائی طور پر چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی کے قریب کھیتوں میں کبڈی کی تربیت حاصل کی تھی اورباکسنگ کے کھیل میں مہارت حاصل کرنے اور اس کھیل کی تربیت کے لیے ہریانہ سے باہر جانا پڑا۔

کیریئر

ترمیم

جیجو سٹی میں 2014 اے آئی بی اے ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ میں لائٹ ہیوی ویٹ (81 کلوگرام) ایونٹ میں بوورا کو چین کی یانگ ژیولی سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں وہ سونے کا تمغا کی بجائے چاندی کا تمغا جیت سکیں۔ بورا اولانقاب میں منعقد ہونے والی 2015 اایشین ویمنز امیچور باکسنگ چیمپئن شپکے فائنل تک پہنچنے والی واحد بھارتی خاتون تھیں جہاں وہ ایک ہی مخالف سے ہارنے کے بعد چاندی کے سکے کی حقدار قرار پائیں۔

2017 میں بوورا کو 2015 - 16 کے سیزن میں کھیلوں کی کامیابیوں کے اعتراف میں ہریانہ کا بھیم ایوارڈ ملا۔ 2018 میں سمر اولمپکس میں حصہ لینے کی خاطر اس کو اپنی ویٹ کلاس تبدیل کرنا پڑی اور اس نے اپنے وزن کی کلاس لائٹ ہیوی ویٹ (81 کلوگرام) سے مڈل ویٹ (75 کلوگرام) میں تبدیل کر دیا کیونکہ سابقہ کلاس سمر اولمپکس کا حصہ نہیں تھی۔ اس نے 2019 اے آئی بی اے ویمن ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا اور اس مقابلے کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں وہ شکست سے دوچار ہوئیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ساویتی بورا"۔ انڈین باکسنگ فیڈریشن۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2019