سبحان اللہ اخونزادہ
سبحان اللہ اخونزادہ

صحافی (ریڈیو پاکستان )/سماجی کاکن

سبحان اللہ اخونزادہ 1994ء میں پشاور سے شمال مشرق کی طرف جانے والی سڑک ورسک روڈ پر واقع گاوں کوچیان تحصیل متھرا میں پیدا ہوئے، والد کا نام محمد ایوب اخونزادہ بن مولانا عبدالروف اخونزادہ حقانی ہے ، خاندان اخونزادگان کے نام سے مشہور ہے اور خاندانی تعلق قندھار افغانستان سے ہے۔ آپ کا خاندانی سلسلہ مولانا محمد الیاس اخونزادہ پشاوری (جنہوں نے پشتو زبان میں سب سے پہلی تفسیر قرآن بنام مخزن التفاسیر لکھی ہے)سے ہے،آپ ریڈیو کی دنیا میں آواز پاکستان کے نام سے مشہور ہیں، بچپن سے قرات و نعت خوانی سے شغف رکھتے اور مختلف مدارس میں نعت خوانی اور تلاوت قرآن پاک کے مقابلوں میں جاتے رہے،پھر سال 2006 میں ریڈیو پاکستان پشاور سےنشر ہونے والے ہفتہ وار ،اردو پروگرام شاہین اور پشتو پروگرام باتور سے باقاعدہ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔

سال 2011 ء میں ریڈیو پاکستان پشاور aکے پروڈیوسر سردار اعظم خان اور سٹیشن ڈائریکٹر لائق زادہ لائق نے سبحان اللہ اخونزادہ کو بطور اناونسر منتخب کیا، اس وقت سبحان اللہ اخونزادہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ ریڈیو پاکستان کے کم عمر ترین اناونسر کمپئیر بنے۔

سال 2015ء سے انھوں نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے مختلف قومی نشریاتی رابطے کے پروگرامز ہوسٹ کئے اور قومی خبریں پڑھیں اور اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ ریڈیو براڈکاسٹرز فورم نے ان کو اپنا ممبر بنایا اور پھر ایکزیگٹیو ممبر بنایا۔

آج سبحان اللہ اخونزادہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے ساتھ بحیثیت اردو پروگرامز کمپئیر منسلک ہیں اور دینی تعلیمات پر مبنی پروگرام صراط مستقیم اور قومی نشریاتی رابطے کے پروگرامز ہوسٹ کرتے ہیں۔

سبحان اللہ اخونزادہ نے سال 2020ء میں ایک اتحادی تنظیم کی بنیاد رکھی جو کہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم کا نام اخونزادگان قومی اتحاد پاکستان ہے۔

تنظیم کے اغراض و مقاصد

ترمیم
  1. پاکستان کے کونے کونے سےاخونزادگان کا بحیثیت قوم کا نفاذ، اور یکجہتی۔
  2. اخونزادگان کی کھوئی ہوئی پہچان کو دوبارہ زندہ کرنااور اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کرنا۔
  3. پاکستان اور افغانستان کے اخونزادگان کا آپس میں تعارف کروانا۔

دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت

ترمیم
  • اخوند خیل قومی اتحاد پاکستان کی رجسٹریشن ابوبکر صدیق اخوندخیل اور دیگر مشران نے باقاعدہ طور پر گورنمنٹ آپ پاکستان سے منظور کرائی اور سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا اور سبحان اللہ اخونزادہ کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہء خیال ہوا۔
  • اخونزادہ قومی اتحاد پاکستان جناب عیسیٰ خان اخونزادہ ، سہراب اخونزادہ اور دیگر مشران نے ایک مشاورتی بیٹھک میں 2022ء میں منظور کرائی۔جن کے ساتھ حال ہی میں مشاورت ممکن ہو سکی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ابوبکر صدیق اخوندخیل".