مفسرقرآن بزبان پشتو، مولانا محمد الیاس آخوندزادہ کوچیانی بن مولانا محمد ایوب بن مولانا محمد طیب ضلع پشاور کو موضع کوچیان میں تقریبا" 1855ء میں پیدا ہوئے۔ اباو اجداد کا خاندانی تعلق قندھار افغانستان سے ہے اور آخوندزادگان کے نام سے مشہور ہے، آپ کے والد بزرگوار سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں تیراہ کوہاٹ کے مشہور روحانی پیشوا مولانا احمد جی صاحب المعروف بابا جی شہید (متوفی 1260ھ،1844ء)، کے خلیفہ مجاز تھے۔ مولانا الیاس آخوندزادہ نقشبندیہ میں والد ماجد کے شیخ صحبت جناب استاد صاحب مرحوم کو ہاٹی کے پیرو تھے آپ کے شاگردوں میں مولانا گل فقیر احمد صاحب پشاوری (متوفی 1385 ،5 197) اور مولانامحمدجان صاحب المعروف غلجی میاں صاحب سرفہرست ہیں،مولانا محمدالیاس نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ، علم نحو کی کتابیں مولانامحمد ایوب جان ہزاروی مقیم پشاور سے 9 ماہ میں پڑھیں۔اور مابقیہ علوم کی تکمیل مجاہد کبیر سیداحمد شہید بریلوی (متوفی 1246ھ، 1831ء)کے رفیق جہادکے علم و فاضل صاحبزادے مولانا عبد الرب دربھنگوی (متوفی 1320ھ، 1904ء)۔سے کی۔ دورہ حدیث کے لیے ہندوستان چلے گئے۔ جہاں آپ نے مولانا سید محمد نذیر حسین بن سید جواد علی محدث دہلوی سے صحاح کی سند حاصل کی۔مولانا محمد الیاس پشاوری نے درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کا سلسلہ دوران طالب علمی اور بعد فراغت کے بھی جاری رکھا، آپ پانچ زبانوں پشتو،عربی، فارسی، اردو اور انگریزی میں روانی سے لکھ سکتے تھے۔

ہندوستان میں مولوی عین القضاۃ لکھنوی نے آپ کو مدرسہ عین القضاۃ میں مدرس مقرر کیا اور پھر نائب مھتمم کے عہدے پر فائز کیے گئے۔اس دوران آپ نے مطبع مجتبائی سے شائع شدہ اسلامی کتب کی تصحیح اور ان پر اضافے کیے۔

تصانیف

ترمیم
  1. مخزن التفاسیر آخوندزادہ محمد الیاس کوچانی (القریشی الحجازی ) صاحب کی تصانیف میں ایک معرکۃالآراء تصنیف ہے جس کو آپ نے دوران طالب علمی لکھا ہے اور 1895ء مین مطبع خادم الاسلام دہلی سے چھپوایا ہے۔یہ مطبوعہ 561 صفحات پر مشتمل ہے اور ہر صفحے می 13 سطریں ہیں۔ مخزن التفاسیرکو صوبہ سرحد کے مطبوعہ (مکمل) تفسیری سرمایہ میں پہلا اور زمانے کے لحاظ پشتو تفاسیر میں تفسیر یسیر کے بعد دوسرا مقام حاصل ہے۔
  2. سير السلوك الى ملك الملوك کا فارسی اور پشتو میں ترجمہ کیا۔
  3. حرب البحر کا بزبان فارسی و پشتو ترجمہ کیا۔
  4. حاشیہ بحرالعلوم
  5. تصحیح و اضافہ ، حاشیہ مشکوٰۃ شریف
  6. حاشیہ مراح الارواح
  7. شرح مائۃ عامل

مولانا محمد الیاس آخوندزادہ نقشبندی نگرامی نے اپنی عمر کا آخری حصہ آبائی گاؤں کوچیان میں درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں گزارا۔

وفات

ترمیم

1945ء میں تقریبا" 90 سال کی عمر میں وفات پائی اور گاؤں کے قریبی مقبرہ چہل غازی بابا میں دفن کیے گئے۔

مولانا محمد الیاس آخوندزادہ پشاوری

ترمیم

مفسر قرآن و مدرس دار العلوم عین القضاۃ لکھنؤ

ترمیم
(پشتو میں: محمد الیاس آخوندزادہ)  
معلومات شخصیت
پیدائش 1885 ء

کوچیان متھرا پشاور  

شہریت برصغیر
جماعت جمیعت علمائے ہند
اولاد مولانا عبدالقیوم آخوندزادہ نقشبندی (بیٹا)، مولانا عبدالروف حقانی(نواسا)
والد مولانا محمد ایوب نقشبندی (خلیفہ مجاز مولانا احمد جی کوہاٹی)
بھائی مولانا عبد المنان قندھاری
وفات

قبر مبارک

1945ء

گاؤں کوچیان مقبرہ چہل غازی بابا، ورسک روڈ

عملی زندگی
مادر علمی دارالعلوم دیوبند
استاذ مولانا سید محمد نذیر حسین،  مولانا عبدالرب دربھنگوی  
شاگرد مولانا گل فقیر احمد،مولانا محمد جان المعروف غلجی میاں صاحب
پیشہ مفسر قرآن  
مادری زبان پشتو
پیشہ ورانہ زبان پشتو،   فارسی،  عربی  ،اردو،  انگریزی

حوالہ جات

ترمیم

کتب و رسائل:

ترمیم
  • مشاھیر علمائے سرحد از ڈاکٹر فیوض الرحمان(ص242)
  • تذکرہ علمائے ہند از مولوی رحمان علی(ص595)
  • فکرونظر، والیوم 36،از ادارئہ تحقیقاتِ اسلام، بینالقوامی اسلامی یونیورسٹی(ص91)
  • قرآن حکیم انسائیکلوپیڈیا/قرآن حکیم سے متعلق از زولفقار کاظم(ص261)
  • ميراث مشترک ايران و هند از کتابهاى چاپى کهن فارسى و عربى شبه قاره در کتابخانۀ بزرگ آيت الله العظمى مرعشى نجفى ، والیوم نمبر 2(ص99)
  • ميراث مشترک ايران و هند از کتابهاى چاپى کهن فارسى و عربى شبه قاره در کتابخانۀ بزرگ آيت الله العظمى مرعشى نجفى (ص117)
  • کتاب شناسی آثار فارسی چاپ شده در شبه قاره (هند، پاکستان، بنگلادش) ج 1، از عارف نوشاہی(ص275)
  • روحانی رابطہ از عبد الحلیم اثر افغانی(ص948)
  • زبانی یادداشتیں اور قلمی حالات از مولانا عبد القیوم بن مولانا محمد الیاس آخوندزادہ نقشبندی نگرامی(ص92)
  • موج کوثر از شیخ محمد اکرام ایم-اے(ص121)
  • سب رنگ ڈائجسٹ جولائی اگست 1977(ص92)
  • تذکرہ صوفیائے سرحد از اعجاز الحق قدوسی(ص300، ص499)
  • تقویم تاریخی از عبد القدوس ھاشمی(ص336)
  • تراجم علمائے حدیث ہند از ابو یحیٰ نوشہروی(ص133)
  • بیاض سید محمد امیر شاہ قادری پشاوری
  • بیاض قاضی محمد علی عربی مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 پشاور صدر
  • موضوع"مخزن التفاسیر از مولانا محمد الیاس پشاوری" ماہنامہ الحق دار العلوم حقانیہ از ڈاکٹر وحید الرحمان شاہ "شعبہ اسلامیات" گورنمنٹ کالج پشاور