پیدائش: 1919ء

سبھاش مکرجی

انتقال: 2003ء

بنگالی زبان کے مشہورشخصیت تھے۔ سبھاش مکرجی بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے شہر کرشنا نگر میں پیدا ہوئے۔ انھیں تقسیم ہند کے بعد معاشی برائیوں اور سیاسی بدعنوانیوں کے خلاف لکھنے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل ہوئی۔

ان کے کلام کا انگریزی اور روسی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے انڈیا کے دو مشہور ادبی ایوارڈ انیس سو چونسٹھ میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور انیس سو اکیانوے میں گیان پتھ ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

مکرجی نوجوانی میں بائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ رہے۔ انھوں نے اپنے کلام میں زیادہ تر صنعتی مزدوروں اور کسانوں کے متعلق لکھا ہے۔

مکرجی مشہور شاعر ہونے کے علاوہ بنگالی زبان اور تہذیب کے ایک قابل وکیل بھی رہے۔ ان کی مشہور مجموعوں میں پڑادک، اے بھائی، کل مدھوماش وغیرہ شامل ہیں۔ کلکتہ میں ان کا انتقال ہوا۔