نومبر 9 تاریخ کی صبح ، 1993ء کو ستاری موست کو تباہ کر دیا گیا۔ ستاری موست ، یک محرابی (single arched) ہندسیات پر بنایا گیا یہ ایک واحد محراب رکھنے والا پل تھا جو 1566ء سے سن 1993 تک ، چار صدیوں سے زیادہ عرصہ، زمانے کے اتار چڑھاؤ سہتا رہا حتٰی کہ جنگ عظیم میں بھی اپنے اندر سموئی ہوئی تاریخ کے ساتھ برقرار رہا۔ مگر جنگ بوسنہ و ہرسک 1993 کی وہ صبح اس پل پر بہت بھاری گذری کہ جب تاریخی عمارتوں کو نقصان نا پہنچانے کی تمام تر روایات اور اصول نظر انداز کرتے ہوئے Croat Catholic militia کا داغا گیا پہلا گولہ اس کے پاؤں (ستون) پر لگا اور پھر اسی مقام پر پہ در پہ گولے آ آ کر گرتے رہے بالآخر یہ ستون منہدم ہو گیا اور ساتھ ہی اس پر قائم یک محرابی پل کی عمارت بھی دریا میں جاگری۔ وہ لوگ جو اس پل کی تاریخ سے واقف تھے ، جو شدید جنگ اور ظلم و ستم سہ کر بھی ڈٹے ہوئے تھے وہ بھی اس پل کو گرتا دیکھ کر رو دیے[1]۔

ستاری موست
Stari Most
سرکاری نامStari most
برائےPedestrians
پارNeretva
مقامموستار, بوسنیا و ہرزیگووینا
طرزمحراب
کل لمبائی29 میٹر
چوڑائی4 میٹر
Clearance below20 metres at mid-span
افتتاح1566/1567/2004
رسمی نامOld Bridge Area of the Old City of Mostar
قسمثقافتی
معیارvi
نامزد2005 (29th session)
حوالہ نمبر946
ریاستی جماعت بوسنیا و ہرزیگووینا
علاقہعالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی فہرستیں
ستاری موست ؛ 1930 کا ایک منظر۔
ستاری موست ؛ اصل تعمیر کا 1976 کے درمیان لیا گیا عکس

حوالہ جات و بیرونی روابط

ترمیم
  1. First Person; A Story From Mostar: The New ‘Old Bridge’ UN Chronicle