ستم شیوم سندرم (1978ء فلم)

ستیم شیوم سندرم (ترجمہ۔ سچ، دیوتا، حسن) 1978ء کی بالی وڈ کی ایک ہندوستانی ہندی زبان کی رومانوی ڈراما فلم ہے جسے راج کپور نے پروڈیوس کیا تھا اور اس فلم کی ہدایاتکاری بھی راج کپور نے خود کی تھی اور اس فلم کی کہانی جیتیندر جین نے لکھی تھی، جس میں ششی کپور اور زینت امان نے اداکاری کی تھی۔ فلم کا اصل ساؤنڈ ٹریک لکشمی کانت – پیارے لال نے ترتیب دیا تھا۔ یہ جسمانی اور روحانی محبت کے درمیان میں فرق کے بارے میں ایک سماجی ڈراما ہے۔ ستیم شیوم سندرم 24 مارچ 1978 کو ہولی کے دن ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نے 4.5 کروڑ روپے کمائے جو آج کے حساب سے 105 کروڑ بنتے ہیں۔[3][4]

ستم شیوم سندرم
Satyam Shivam Sundaram
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارراج کپور
پروڈیوسرراج کپور
تحریرجینیندر جین
ستارےششی کپور
زینت امان
پدمنی کولہاپوری
راویراج کپور
موسیقیلکشمی کانت پیارے لال
سنیماگرافیRadhu Karmakar
ایڈیٹرراج کپور
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارشیمارو انٹرٹینمینٹ
تاریخ نمائش
24 مارچ 1978ء (1978ء-03-24)
دورانیہ
172 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ85 (امریکی $1.20)[1]
باکس آفس4.5 (6.3¢ امریکی)[2]

کہانی ترمیم

اس فلم کی کہانی ایک لڑکی روپا کی داستان ہے۔ روپا ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی ہے، اس کا باپ گاؤں کے مندر کا پروہت ہوتا ہے۔ بچپن میں، روپا کے چہرے اور گردن کا دائیاں حصہ ابلتے ہوئے تیل کے برتن سے جل گیا تھا، جس سے اس کے چہرے کا کچھ حصہ بگڑ گیا تھا۔ اس کے بعد سے، روپا اپنے دائیں گال کو اپنی ساڑھی کے پردے میں ہمیشہ چھپا کر رکھتی ہے۔ اس خوفناک حادثے کے باوجود، روپا بہت مذہبی لڑکی ہے اور روزانہ گاؤں کے مندر جاتی ہے، بھجن اور عقیدت کے گیت گاتی ہے۔ راجیو ایک خوبرو نوجوان انجینئر ہوتا ہے جو گاؤں میں ایک بڑے ڈیم کے آپریشن کی نگرانی کے لیے آتا ہے۔ وہ کسی بھی بدصورت چیز سے شدید نفرت کرتا ہے۔ وہ روپا کا خوبصورت گانا سنتا ہے اور اس سے ملتا ہے، لیکن اے اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ روپا کا چہرہ ایک حادثے کی وجہ سے سب خوبصورت نہیں رہا، اسے روپا محبت ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اس کے والد کے پاس جا کر اس سے شادی کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے۔ روپا راجیو کو دھوکا نہیں دینا چاہتی کیونکہ وہ اس سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتی ہے اور پہلے اپنے والد سے شادی کی تجویز کو مسترد کرنے کی درخواست کرتی ہے۔ لیکن گاؤں والوں میں سے ہر کوئی اس سے اپنا ارادہ بدلنے کی درخواست کرتا ہے اور اس طرح اس نے راجیو سے یہ سوچ کر شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی کہ چونکہ راجیو اس سے سچی محبت کرتا ہے چنانچہ وہ اسے اس کی اسی بدصورتی کے ساتھ قبول کر سکتا ہے۔

شادی کے بعد، جب راجیو کو حقیقت معلوم ہوتی ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اسے دھوکا دیا گیا ہے یہ لڑکی روپا نہیں اور اسے کسی اور سے شادی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، اس موقع پر وہ روپا کو وہی لڑکی ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور اسے گھر سے نکال دیتا ہے۔ راجیو شادی کی رات ایک اور روپا کی تلاش میں گاؤں میں گھومتا ہے، کیونکہ اسے لگتا ہے کہ اسی نام کی ایک اور لڑکی ہے، اس کا انتظار کر رہی ہے۔

دوسری طرف، ان کی شادی کی رات راجیو کی طرف سے مسترد کیے جانے کے بعد، روپا نے خودکشی کا فیصلہ کیا لیکن راجیو نے اسے بچایا، جب اس نے سوچا کہ اسے وہ لڑکی مل گئی ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے، نہ کہ اس کی بیوی۔ بچائے جانے کے بعد، روپا رات کو اس سے ملنے کا فیصلہ کرتی ہے، اپنے چہرے کے داغدار حصے کو چھپانے کے لیے نقاب کا استعمال کرتی ہے۔ راجیو اپنے دن رات اپنی بیوی کو نظر انداز کرتے ہوئے گزارتا ہے اور اس کی راتیں اپنی مالکن سے پیار کرتے ہوئے گزرتی ہیں، جبکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ دونوں ایک ہی عورت ہیں۔

ایک رات خوفناک طوفان نے گاؤں کو تباہ کر دیا، اس ڈیم کو توڑ دیا جسے راجیو مرمت کرنے آیا تھا۔ وہ روپا کو ڈوبنے سے بچاتا ہے۔ اروپا سے معافی مانگتا ہے اور روپا کو اپنی بیوی کے طور پر قبول کرتا ہے۔

ستارے ترمیم

٭ششی کپور بطور راجیو، ایک سول انجینئر

٭زینت امان بطور روپا، ایک گاؤں کی لڑکی

٭پدمنی کولہاپوری بطور نوجوان روپا

٭کنہیا لال بطور پنڈت شیام سندر، گاؤں کے پجاری

٭اے کے ہنگل بطور بنسی، روپا کے چچا

٭ہری شیوداسانی بطور چیف انجینئر

٭بڑے بابو کے طور پر ڈیوڈ ابراہم چیولکر

٭لیلا چٹنیس بڑے بابو کی بیوی کے طور پر

٭وشوا مہرا جئے سنگھ کے طور پر

٭شیتل بطور چمپا

٭مونیکا بطور روپا کی دوست

٭سبروتو مہاپاترا بطور شاستری، روپا کے ممکنہ سسر

٭جاوید خان شاستری کے بیٹے کے طور پر

٭ٹن ٹن بطور موٹی خاتون

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Aroon Purie (3 اپریل 2008)۔ "From the editor-in-chief"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2020 
  2. "Satyam Shivam Sundaram – Lifetime Box Office Collection, Budget, Reviews, Cast, etc" 
  3. Aroon Purie (3 اپریل 2008)۔ "From the editor-in-chief"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2020 
  4. "Satyam Shivam Sundaram – Lifetime Box Office Collection, Budget, Reviews, Cast, etc"