انڈیا ٹوڈے
انڈیا ٹوڈے (انگریزی: India Today) بھارت کا ایک ہفت روزہ خبری جریدہ ہے جو لونگ میڈیا انڈیا لمیٹڈ شایع کرتا ہے یہ جریدہ 1975ء سے شایع ہو رہا ہے۔ انگریزی کے علاوہ یہ ہندی زبان میں بھی جاری ہوتا ہے۔
ارون پوری 1975ء سے اس کے مدیرخاص ہیں۔ یہ انڈیا ٹوڈے گروپ کی ملکیت ہے جس میں 13 جرائد، 3 ریڈیو اسٹیشن، 4 ٹی وی چینل، ایک اخبار اور ایک کلاسیکی موسیقی کا جریدہ، اشاعتِ کتب کا ادارہ اور بھارت کا واحد بک کلب شامل ہیں۔ ادارے نے دسمبر 2005ء میں اپنے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی۔ 5 ہزار نقول کے ساتھ اشاعت کا آغاز کرنے والے انڈیا ٹوڈے کے آج پانچ نسخے جاری ہوتے ہیں اور اس کی اشاعت 5 لاکھ سے زائد ہے جبکہ قارئین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔