ستورگاتاں، امیو
ستورگاتاں (سویڈیش : Storgatan، اہم گلی ) امیو کی 4 کلومیٹر لمبی ایک گلی ہے- یہ اومے دریا کے شمالی علاقے میں شہر کے اہم علاقوں میں سے گزرتی ہے-
ستورگاتاں کا مشرقی کا حصہ | |
سابقہ نام | سودرہ لانگگاتا |
---|---|
لمبائی | 4 km (2 mi) |
مقام | امیو، سویڈن |
متناسقات | 63°49′45.63″N 20°14′10.97″E / 63.8293417°N 20.2363806°E |
از | مشرق |
تا | مغرب |
تعمیر | |
افتتاح | 1622 |
دیگر | |
پہچان | برچ ایونیو |
ستورگاتاں کے اوپر امیو میونسپل کی کئی تاریخی عمارتیں اور شہر کے پانچ اہم پارک واقع ہے- اس گلی سے ہر روز اوسط 8,900 گاڑیاں گزرتی ہیں (2006)-[1]
تاریخ
ترمیمجب 1622 میں امیو قائم ہواتھا تو اومے دریا کے شمالی حصے میں دریا کے متوازی دو گلیاں بنائی گئی اور پانچ گلیاں دریا تک پہنچنے کے لیے بنائی گئی- جنوب والی لمبی گلی ( آج کل " ستورگاتا " ) شہر سے باہر نكل كر سٹاكہوم اور تورنيو تک پہنچتی تھی-[2]
1780 میں ستورگاتاں کا بازتسمیہ ہوا اور 1782 میں اس کے اوپر واقع گھروں کو نمبر دئے گئے کیونکہ یہ فیصلہ ہوا کہ امیو شہر کے سارے گھروں کو نمبر دیے جائیں گے- یہ نمبر ایک لکڑی کے پھٹے کے اوپر لکھ کر سارے گھروں کے باہر لگائے گئے-[3]
1864 میں شہر کا ایک نیا نقشہ بنایا گیا جو 1852 کے بعد بنے نكولستاد ( ایک شہر ) سے متاثر تھا-