سدرہ امین (پیدائش: 7 اپریل 1992ء) [1] پاکستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی (دائیں ہاتھ کی بلے باز) ہیں جنھوں نے 2011ء میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی گئی سیریز سے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ سدرہ دائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں۔ پاکستان کی طرف سے 31 ایک روزہ بین الاقوامی اور 22 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سدرہ کے ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک نصف سنچری اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اپنے کیریئر کے 31 ایک روزہ مقابلوں میں 16.16 کی اوسط سے 483[2] رنز سکور کیے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ایک روزہ مقابلوں میں خواتین کی عالمی درجہ بندی میں سدرہ امین 254 پوائنٹس کے ساتھ 54[3]درجے پر ہیں۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سدرہ، سینٹرل زون بلوز وومین، لاہور انڈر-19، پی سی بی ہاکس، لیزرز وومین, ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان وومین کی نمائندگی بھی کرتی رہی ہیں۔ [4][5][6][7]

سدرہ امین
فائل:Sidra ameen.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش (1992-04-07) 7 اپریل 1992 (عمر 32 برس)
لاہور
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 31 22
رنز بنائے 483 271
بیٹنگ اوسط 16.65 15.05
100s/50s 0/3 0/1
ٹاپ اسکور 96 53*
گیندیں کرائیں - -
وکٹ - -
بولنگ اوسط - -
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - -
کیچ/سٹمپ 9/– 7/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 12 دسمبر 2012

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sidra Ameen Profile"۔ PCB۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020 
  2. "Player Profile: Sidra Ameen"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2013 
  3. "ODI Woman Ranking"۔ ICC-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020 
  4. اے آر وائ نیوز
  5. جیو نیوز
  6. نیا نیوز
  7. ایکسپریس