سدھن گلی
سدھن گلی، آزاد کشمیر کے باغ شہر سے شمال کی جانب 23 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک خوبصورت مقام ہے جو سیاحوں کا مرکز جانا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 2700 میٹر (9000 فٹ) کی بلندی پر ہونے کی وجہ سے یہاں کا موسم سیاحوں کو کھینچ لاتا ہے۔ موسم گرما اور برف باری میں سدھن گلی میں پاکستان سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے ۔[1]
پہاڑی بولی میں گلی دو پہاڑوں کے درمیان چھوٹے تنگ درے کو کہتے ہیں۔ باغ شہر سے ایک پکی سڑک سدھن گلی تک جاتی ہے، جس میں راستے میں چھتر (چھوٹے چھوٹے ہموار قطعات)، کس (نالے) اور چشمے پڑتے ہیں ۔[2] سدھن گلی گڑھی دوپٹہ سے دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ اس کی اصل اہمیت کوہ پیمائی کے شوقین لوگوں کے لیے ہے کیونکہ یہاں ایک جانب تقریباً تین ہزار میٹر بلند گنگا چوٹی موجود ہے جو کوہ پیمائی کے شوق کو اُبھارتی ہے۔ یہاں ایک چھوٹا بازار اور دو ریسٹ ہاؤس ہیں۔ دوردور تک پھیلے ہوئے سبزہ زار اور درختوں سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں کے دامن میں لہلہاتے کھیت سدھن گلی کی دلکشی کوبڑھاتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیمسدھن گلی سطح سمندر سے ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پہ واقع ہے اس کہ مغرب میں سردار شمس خان سدوزئی کرکٹ گراونڈ ہے جس کا سابقہ نام کیپٹن رشید شہید کرکٹ گراونڈ تھا کھلہ بٹ اور کوپرا دو خوبصورت پکنک پوائنٹ ہیں سدھن گلی آ لو کی فصل کہ لیے لاجواب جگہ ہے اس لیے یہاں محکمہ زراعت کا توسیع مرکز قائم ہے