ضلع باغ
باغ پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں سے ایک ہے۔ اسے 1988ء میں ضلع پونچھ سے الگ کر کے جداگانہ ضلعی حیثیت دی گئی ۔[1] ضلع باغ شمال میں مظفرآباد، جنوب میں ضلع پونچھ، مغرب میں پاکستان کے صوبہ پنجاب اور مشرق میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ اس ضلع کا کل رقبہ 1368 مربع کلومیٹر ہے ۔[2] ضلع باغ دو شاہراہوں کے ذریعے ریاست کے دار الحکومت مظفرآباد سے منسلک ہے۔ ایک راستہ سدھن گلی اور دوسرا کوہالہ کی جانب سے آتا ہے۔ ضلعی صدر مقام باغ شہر ہے جو مظفرآباد سے 100 کلومیٹر اور راولاکوٹ سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے
- تحصیل باغ
- تحصیل دھیر کوٹ
- تحصیل ہاڑی گہل
باغ | |
---|---|
شہر | |
سرکاری نام | |
Ganga choti, Bagh AJK | |
متناسقات: 33°58′25″N 73°47′30″E / 33.9735°N 73.7918°E | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | آزاد کشمیر |
قائم از | میجر ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان سردار عبدلقیوم خان |
ہیڈکوارٹر | باغ، آزاد کشمیر |
حکومت | |
• شیرِ باغ | لیڈر سردار محمّد حسین خان
سردار عبدلقیوم خان سردار محمّد ایوب خان میجر ریٹائرڈ سردار محمّد اعظم خان سردار قمر الزماں خان سردار میر اکبر خان کرنل ریٹائرڈ راجا نسیم خان سردار عتیق خان |
رقبہ | |
• کل | 768 کلومیٹر2 (297 میل مربع) |
بلندی | 1,038 میل (3,406 فٹ) |
آبادی (2017) | |
• کل | 500,000 |
• کثافت | 483/کلومیٹر2 (1,250/میل مربع) |
زبانیں | |
• دفتری | اردو |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت |
GPO | 12500 |
2005ء میں کشمیر میں آنے والے زلزلے میں یہ سب سے زيادہ متاثر ہونے والا علاقہ تھا۔