اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

سرب گندھا

سرب گندھا

اسمیاتی درجہ جنس [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: Plantae
غير مصنف: Angiosperms
غير مصنف: Eudicots
غير مصنف: Asterids
طبقہ: Gentianales
خاندان: Apocynaceae
الأسرة: Rauvolfioideae
القبيلة: Vinceae
جنس: Rauvolfia
L.[3]
سائنسی نام
Rauvolfia[1][2][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس   ، 1753  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوع نمطي
Rauvolfia tetraphylla L., 1753[6]
Species
About 85 species known.


سرب گندھا (انگریزی: Rauvolfia) ایک جڑی بوٹی ہے۔

تفصیل

ترمیم

اس جڑی بوٹی کا تنا ملائم ہوتا ہے۔ پیلے رنگ کی ٹیڑھی جڑیں ہی اس کی اصل ہوتی ہیں۔ سرب گندھا کو اسرول بھی کہتے ہیں۔ یہ ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔ اس کا نام سولہویں صدی کے معروف ماہر نباتات اور معالج لیونارڈ راوولفیا کے نام سے منسوب ہے۔ برصغیر کی مقامی طب میں سرب گندھا گذشتہ چار ہزار برس سے زیر استعمال ہے۔

اس کی جڑیں زہریلے حشرات الارض کے کاٹے کا مؤثر تدارک ہیں اور اسے بخار اتارنے کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جنوبی پنجاب پاکستان کے دیہی علاقوں میں 2000ء تک اس کو جڑوں سے اکھاڑ کر ایک گڑھے میں جلایا جاتا تھا اس سے یہ پگھل کر پتھر کی طرح سخت ہو جاتا تھا اور پھر یہ کریانہ سٹور پر تجارتی بنیادوں پر بیچا جاتا تھا۔ حد سے زیادہ میلے کچیلے کپڑے یا لحاف کے بڑے کپڑے دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ گھی کے استعمال شدہ کنستر کو پانی سے بھر کر ابالا جاتا اور اس دوران یہ کھار اور میلے کچیلے کپڑے اس میں ڈال دیے جاتے اور تھوڑی دیر بعد نکالے جاتے تو کمال کی صفائی آجاتی ہے۔

کیمیائی عناصر

ترمیم

طبی تحقیق کے مطابق اس میں متعدد کھار (الکلائیڈز) پائے جاتے ہیں جن میں سے دو اہم کیمیائی گروہ ینی اجملین اور سرپنٹین سے تعلق رکھتے ہیں۔ خشک جڑوں میں بھی کھار کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جڑوں میں گوند اور نشاستہ بھی پایا جاتا ہے۔ ان میں پوٹاشیم کاربونیٹ، فاسفورس، سلیکیٹ اور کچھ مقدار میں آئرن اور میگنیز بھی موجود ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ عنوان : An updated classification for Apocynaceae — جلد: 159 — صفحہ: 175–194 — شمارہ: 3 — https://dx.doi.org/10.11646/PHYTOTAXA.159.3.2
  2. ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Genera plantarum eorumque characteres naturales, secundum numerum figuram, situm, & proportionem omnium fructificationis partium — اشاعت پنجم — صفحہ: 98 — https://dx.doi.org/10.5962/BHL.TITLE.746 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/651106
  3. "Rauvolfia L."۔ Germplasm Resources Information Network۔ United States Department of Agriculture۔ 2003-03-14۔ 12 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2009 
  4. ^ ا ب مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 1 — صفحہ: 208 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358227
  5.    "معرف Rauvolfia دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2024ء 
  6. "Rauvolfia L."۔ TROPICOS۔ Missouri Botanical Garden۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2009