سرخاب ایک پرندہ ہے۔ سرخاب کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھرمیں سرخاب کی مختلف قسمیں پائی جاتی ہیں۔ جس میں سنہرا سرخاب، عام سرخاب اور پٹے دار سرخاب بہت مشہور ہیں۔

پیرس میں تیر رہے سرخاب کی تصویر
Tadorna ferruginea

سرخاب پاکستان کے کھیتوں اور کھلیانوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ رات میں اونچے درختوں پر بسیرا کرتا ہے اور دن بھر کھیتوں اور جھاڑیوں میں اپنی خوراک تلاش کرتا ہے۔ نر سرخاب مادہ کے مقابلے زیادہ خوبصورت اوردلکش ہوتا ہے۔ سنہرے سرخاب کی وجہ شہرت سنہرے بالوں کی چوٹی ہے جو سرخاب کے سر سے لے کر گردن کے پچھلے حصّے تک ہوتے ہیں۔ زردی مائل بھورے رنگ کی دم سرخاب کی خوبصورتی اور لمبائی میں اضافہ کرتی ہے۔ سرخاب کے پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اردو زبان میں بھی سرخاب کے پروں کو تشبیہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرخاب کی پسندیدہ خوراک دانہ، اناج، سنڈی اور کیڑے مکوڑے ہیں۔ اگر کوئی سرخاب کو دیکھنا چاہے تو اس کے لیے بہترین وقت صبح کا ہے جب یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم