سردار افتخار خان کورائی
کورائیوں کے17ویں سردار
محمد افتخارخان کورائی 1962ء بمطابق 1383ہجری میں قبیلہ بلوچ کورائی کے چیف گھرانہ ڈیرہ گبولاں ضلع رحیم یار خان میں پیدا ہوئے، ۔سردار محمد افتخار خان کورائی نے ابتدائی تعلیم خان پور میں حاصل کی اور بقیہ تعلیم بہاولپور جا کر مکمل کی.سردارمحمد افتخار خان گریجویٹ ہیں بہت بڑے قانون داں ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کونسل رحیم یار خان میں پریکٹس بھی کر چکے ہیں۔ 1998ء بمطابق 1419 ہجری میں قبیلہ بلوچ کورائی کے 16ویں سردار عزت مآب سردار الحاج محمود اختر خان کورائی بلوچ کی وفات کے بعد ان کا جانشین یعنی پگ کے وارث سردار محمد افتخار خان کورائی بلوچ بنے تو قبائلی دستور کے مطابق حسب نسب شجرہ اور پگ کی بنیادپہ سردار محمد افتخار خان قبیلہ کورائی کے 17 ویں سرداربنے۔سردار محمد افتخار خان کا شجرہ نسب 16 ویں پشت پر سردار جلال خان بلوچ کے تیسرے بیٹے میرکورائی خان سے جا ملتا ہے۔ سردار میر خان کورائی بلوچ جد امجد کورائی قبیلہ کورائیوں کے پہلے سردارتھے.سردار محمد افتخار خان کے آباواجداد صدیوں پہلے سبی کیچ مکران سیستان(بلوچستان) میں آباد تھے۔ 1554ء 975ہجری میں سردار محمد افتخار خان کے بارہویں پڑدادا سردار سلطان خان جو بوقت ہجرت مورثاعلی کورائی قبیلہ سبی کیچ مکران تھے۔جو وہاں سے ہجرت کرکے علاقہ ڈیرہ گبولاں آکر آباد ہوئے تو اس وقت یہ علاقہ ڈیرہ گودہ کے نام سے مشہور ہوا جو بعد میں لفظی بیگاڑ کی وجہ سے ڈیرہ گبولاں لکھا جانے لگا۔سردار محمد افتخار خان کا گھرانہ سیاسی لحاظ بہت بڑاگھرانہ ہے جو صدیوں سے سیاسی میدان میں جانا جاتا ۔ .1904بمطابق 1325 ہجری میں سردار محمد افتخار خان کے پڑ دادا سردار الحاج محمد بخش خان کورائی جو ذیلدار آف کورائی منزل ڈیرہ گبولاں ریاست بہاول پور بنے۔