سردار گوکخان
سردار گوکخان (پیدائش 15 مئی 1946ء) اصل نام نصرت ارسوز، ایک ترک اداکار ہیں۔ ان کا اصل پیشہ مصوری تھا۔ وہ کامک مصور کے طور پر کام کرتے تھے۔
سردار گوکخان | |
---|---|
(ترکی میں: Serdar Gökhan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 مارچ 1943ء (81 سال) بولو |
شہریت | ترکیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمنصرت ارسوز کی ولادت 15 مئی 1946ء کو بولُو، مودورنو میں ہوئی۔ بشکطاش اپلائیڈ فائن آرٹس اکیڈمی پینٹنگ ڈپارٹمنٹ سے تعلیم حاصل کی۔ سنہ 1964ء میں سنیما میں پہلا قدم چھوٹے کردار نبھا کر رکھا۔ سنہ 1969ء میں سیس میگزین کے سنیما یلدیزی میں شرکت کی اور پروڈیوسر قادر کیسیمین کو متوجہ کیا اور سلتوق اور داداش فلم کمپنیوں سے دس فلموں کا معاہدہ کیا۔
انھوں نے کئی تاریخی اور ایکشن فلموں میں کام کیا۔ وہ ترک سنیما میں کھلاڑی، ایماندار، بہادر اور محب وطن کرداروں میں نظر آئے۔ جن فلموں میں جنسی مناظر دکھائے جاتے وہ ان میں کام کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔
سردار گوکخان نے سنہ 1979ء میں استنبول وڈیو کے نام سے کمپنی بنائی اور کئی وڈیو اور فلمیں بنائیں۔ سنہ 1991ء میں وہ شکاگو گئے جو امریکا میں فلموں کا دوسرا بڑا مرکز ہے۔ جہاں ان کو سنیما کی صنعت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ سنہ 1999ء میں استنبول لوٹے۔
سنہ 2007ء میں انھوں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی طرف سے استنبول میں انتخاب لڑا مگر ناکام رہے۔
سنہ 1976ء میں اویا زندانجی اوغلو سے شادی کی۔ پچیس سال بعد 2001ء میں طلاق ہو گئی۔ سردار گوکخان ابرو بور اوغلو کے ساتھ بھی رہے جو ان سے 28 سال چھوٹی تھیں، پہلی ملاقات سنہ 2002ء میں ہوئی تھی۔ ستمبر 2005ء کو شُکرَان خانم سے شادی کی جو ان سے 33 سال چھوٹی ہیں۔ ان سے ایک لڑکا ”آلپ ارن“ (متوفی 2004ء) ہوا۔
سنہ 2014ء میں۔ دیریلش: ارطغرل میں کام کیا۔[1]