سروانتیس ادبی انعام
سروانتیس ادبی انعام ((ہسپانوی: Premio de Literatura en Lengua Castellana Miguel de Cervantes)) ایک سالانہ ادبی انعام ہے جسے 1976ء میں اسپین کی وزارت ثقافت نے قائم کیا۔ یہ انعام ہسپانوی زبان و ادب کا سب بڑا و معتبر انعام مانا جاتا ہے۔ یہ ہسپانوی زبان کے مصنفین کو ہر سال ان کی مجموعی ادبی خدمات کے صلے میں انفرادی طور پر دیا جاتا ہے۔ اس انعام کی رقم 125،000 یورو ہے۔ اس انعام کے حاصل کرنے والوں میں مشہور و معروف مصنف اوکٹاویو پاز اور کارلوس فوینتیس بھی شامل ہیں۔[1]
تمغا برائے سروانتیس ادبی انعام | |
ملک | ہسپانیہ |
---|---|
میزبان | وزارت ثقافت حکومت اسپین |
انعام | €125,000 |
ویب سائٹ | https://www.culturaydeporte.gob.es/cultura/libro/premios/listado-de-premios/cervantes/presentacion.html |