سرکش سندھی انگریزی (Sarkash Sindhi) (پیدائش: 1اکتوبر1940ء - وفات: 5 مارچ2012ء)برطانوی ہندوستان میں پیدا ہونے والے سندھ پاکستان کے سندھی زبان کے مشہور شاعر تھے جن کی کئی کتب شایع ہوئی ہیں۔

حالات زندگی

ترمیم

سرکش سندھی 1 اکتوبر 1940ء کو ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے گائوں پلیپوتہ میں پیدا ہوئے۔ اس نے پرائیمری تعلیم اپنے آبائی گائوں میں حاصل کی۔ بعد میں ان کا کنبہ اپنے آبائی گائوں کو چھوڑ کر ضلع شکارپور کے شہر ڈھکن کے گائوں جلالپور میں رہائش اختیار کی۔ اس کے بعد اس کا خاندان ضلع لاڑکانہ کے شہر رتودیرو میں آباد ہوا۔ رتودیرو کے بعد وہ لاڑکانہ شہر میں سکونت پزیر ہو گئے۔ پہلے پرائیمری استاد بنے پھر ہائی اسکول میں استاد بنے اور رٹائر ہوئے۔[1][2]

ادبی خدمات

ترمیم

سرکش سندھی کی 9 کتب شایع ہوئیں۔ جس میں درد دل، امن آب حیات، پیار ٕ آزادی، سندھو گائے تھی، سمنڈ چھولیوں، ٹہکھ اور زندگی جی گونج اہم ہیں۔[3]

وفات

ترمیم

سرکش سندھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوئے اور 5 مارچ2012ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ [4][5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 04 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2019 
  2. https://tribune.com.pk/story/346009/curtains-fall-sarkash-sindhi-loses-battle-against-cancer-dies-at-chandka-hospital/
  3. https://www.dawn.com/news/670360
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 04 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2019 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 04 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولا‎ئی 2019