سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت

سرگودھا، پاکستانی پنجاب کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت

پاکستان کے علاقہ سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت ملک میں کافی لمبے عرصے قائم ہے۔ اس ایک جگہ سے ملک کے 70 فیصد الیکٹریکل فٹنگز تیار ہوتے ہیں۔[1]

جنوب ایشیائی سویچ بورڈ

تیار اشیا کی نوعیت ترمیم

 
تین اقسام کے پلگ

سرگودھا میں تیار ہونے والے الیکٹریکل فٹنگز بے حد ازکار رفتہ ٹیکنالوجی سے بنے اور صرف خانگی بازاروں میں بیچے جاتے ہیں۔ 1990ء کی دہائی سے اس صنعت میں کافی کمزوری کا احساس ہوا جب یہاں پر بڑے پیمانے میں چینی درآمدات کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کی وجہ سے جدید ٹیکنالوجی اور معیاروں میں بہتری لائی گئی۔ چینی الیکٹریکل فٹنگز پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں جن کی کے مزاحمت کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ تاہم ساخت خوشنما ہوتی ہے اور قیمتیں ملکی مصنوعات سے کم ہوتی ہے۔[1]

تیار اشیا کی اقسام ترمیم

سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت میں برقی سویچ، ساکیٹ، پلگ، بلب ہولڈر اور ایسے مین سویچ بنائے جاتے ہیں جو 30 ایمپئیر صلاحیت سے زیادہ کے نہ ہوں۔ یہ اشیا ایچ ایس (HS) کی ذیلی زمرہ بندی کا حصہ بنتے ہیں جو انگریزی میں Harmonised Commodity Description and Coding System Code 8536 کے تحت آتے ہیں۔[1]

اشیا کی تیاری کے اجزا ترمیم

سرگودھا کی کمپنیاں دو قسم کے بیک لائٹ پاؤڈر کا استعمال کرتے ہیں:

(الف) خانگی پاؤڈر جو گجرانيوالا سے دستیاب ہوتا ہے۔

(ب) اطالیہ اور چین سے درآمد ہونے والا پاؤڈر،[1]

اشیا کی تیاری اور دستیابی میں بہتری ترمیم

چین کی صنعتی اشیا کی آسانی سے دستیابی اور ان کی کم قیمت کی وجہ سے سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئے ہیں، جو اس طرح ہیں:

  • ساخت پر توجہ: اشیا کی ساخت میں بہتری آئی ہے۔
  • اندراجات پر توجہ: الیکٹریکل فٹنگز میں خستہ معیار کا براس استعمال ہو رہا تھا۔ براس تانبے اور جست دھاتوں کی آمیزش سے بنتا ہے۔ ماضی میں براس اور دیگر دھاتوں کو برسرموقع مقامی بازار سے برسرموقع خریدا جاتا تھا۔ مگر جدید بازار کا رجحان یہ زور پکڑ رہا ہے کہ کمپنیاں اعلٰی معیار کا براس اور دیگر دھات تیارکنندوں سے راست حاصل کر رہے ہیں۔
  • مقامی تاجروں کی حکمت عملی: سرگودھا کے مقامی تاجر اپنی طاقتور انجمن رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف بہ یک وقت مختلف تیارک کنندوں سے اشیا لے کر فروخت کرنا چاہتے ہیں، بلکہ عمدہ صفت اور مناسب دام بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کمپنیاں اچھی ساخت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اشیا کی کیفیتوں کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں اور راست باہر کے خریداروں کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  • درآمدات کے رجحان میں کمی: پاکستان کے درآمدکنندے چین سے اشیا کو حاصل کرنے کے رجحان کو کم تر ترجیح دے رہے ہیں۔[1]

سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت کے چند مشہور کارخانے ترمیم

  • عابد الیکٹریکل انڈسٹری، فیکٹری ایریا، سرگودھا۔
  • جیکو الیکٹریکل ایکسیسریز، ملت آباد، سرگودھا۔
  • جمبو بیک لائٹ انڈسٹریز، فیکٹری ایریا، سرگودھا۔
  • لائٹ بیک لائٹ، بلاک نمبر 25، سرگودھا۔
  • مارشل انڈسٹری، نذیر کالونی، سرگودھا۔
  • اولمپک بیک لائٹ انڈسٹری، بلاک نمبر 25، سرگودھا۔
  • سولو بیک لائٹ، کمبوہ کالونی، سرگودھا۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ Babur Wasim, "Education, Experience and Development: The Case of Electrical Fittings Cluster in Sargodha, Pakistan", South Asian Development Journal, ISSN 0973-1741 Vol 8, December 2013, Pp 273-298
  2. http://www.indianconstructionindustry.com/construction_directory/pakistan/sargodha/electrical_equipment_and_accessories.html