ایمپئیر
ایمپیئر برقی رو (Current) کی اکائی ہے۔ یہ نام فرانسیسی ماہر طبیعیات اینڈ ایمپیئر (1775-1836) کے نام سے منسوب ہے۔ اسے (A) سے ظاہر کرتے ہیں۔ اگر ایک موصل (Conductor) کے کسی نقطہpoint)) سے ایک ثانیہ (second) میں ایک کولمب برقی رو گذرے تو اس نقطہ سے گزرنے والی برقی رو ایک ایمپیئر ہوتی ہے۔
ایمپئیر Ampere | |
---|---|
ایمپئیر | |
اکائی کی معلومات | |
نظام اکائی | ایس آئی بنیادی اکائیاں |
اکائی از | برقی رو |
علامت | A |
Named after | André-Marie Ampère |
يہ بین الاقوامی نظام اکائیات ميں برقی رو كى اكائى ہے اس سے مراد برقی رو كى وه مقدار ہے جو سلور نائٹريٹ كے آبى محلول سے ايک ثانیہ ميں 0.001118 گرام چاندى عليحده كر دے۔