سری لنکا میں سنہالا اور تمل سرکاری زبانوں کا موقف رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انگریزی زبان کثیرالاستعمال ہے۔ تاہم پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی وجہ سے یہاں کے عوام میں اردو کے لیے نئی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کئی لنکائی طالب علم پاکستان میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اردو معاون زبان ثابت ہوتی ہے۔

بابائے اردو مولودی عبد الحق اردو لینگویج سنٹر

ترمیم

اکتوبر 2015ء میں پاکستانی سفارتخانے کے توسط سے اس ملک میں اردو زبان کی تدریس کا پہلا مرکز قائم ہوا۔ یہ مرکز مولوی عبدالحق کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو اردو زبان کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے کوشاں تھے۔ افتتاحی اجلاس میں سفیر شکیل حسین کے ایک بیان کے مطابق یہ مرکز طلبہ کو زبان کی مفت تدریس فراہم کرے گا۔[1] اس موقع پر عبد الحمید محمد فوزی بھی موجود تھے جو اس وقت سری لنکا کے وزیر برائے قومی یکجہتی اور مصالحت رہے تھے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. First ever Urdu Language Centre in Sri Lanka inaugurated | The Sunday Times Sri Lanka
  2. "First ever Urdu language center in Sri Lanka inaugurated"۔ 17 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2019