سر شاہ سلیمان روڈ
راچی کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم سے شروع ہونے والی یہ سڑک لیاقت آباد کی 10 نمبر کی چورنگی پر ختم ہوتی ہے۔ اس کا شمار بھی کراچی کی مرکزی سڑکوں میں ہوتا ہے۔ یہ سڑک مکمل سگنل فری کردی گئی ہے اور ٹریفک تقریبا رواں رہتی ہے۔
اہم چورنگیاں
ترمیماس سڑک کے سگنل فری ہوجانے کے بعد سے اس پر سے چورنگیاں ختم کرکے کئی فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں لیکن اکثر مفامات کی شناخت کے لیے اب بھی ان کے نام زیر استعمال ہیں۔
- حسن اسکوائرچورنگی یہ چورنگی ختم کرکے یہاں فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔
- بلوچ ہوٹل چورنگی
- غریب آباد چورنگی اب یہاں صابری برادرز انڈرپاس تعمیر کیا گیا ہے۔
- لیاقت آباد 10چورنگی اب یہاں شہداء حق انڈرپاس تعمیر کیا گیا ہے۔
اہم مقامات
ترمیم- نیشنل اسٹیڈیم
- مشرق سینٹر اس عمارت میں میٹروون چینل کا دفتر قائم ہے
- ٹاؤن پولیس آفس گلشن ٹاؤن
- سوک سینٹر کراچی شہری حکومت کا صدر دفتر
- سوئی سدرن گیس کمپنی کا صدر دفتر
- ریڈیو پاکستان کراچی کی عمارت
- اکاؤنٹٹ جنرل سندھ کا صدر دفتر
- ایکسپو سینٹر بین الاقوامی نمائشوں کا مرکز