سعید احمد بودلہ
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (مئی 2020) |
سعید احمد بودلہ (ولادت: 5 جنوری 1944ء )کو ہندوستان کے ضلع فیروز پور کی تحصیل فاضلکا کے ایک گاؤں " ہستہ کلاں " میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد میاں غلام احمد بودلہ نیک سیرت اور باوقار انسان تھے ۔ قیام پاکستان کے بعد آپ اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کرکے ضلع ساہیوال کی سب تحصیل "عارف والا " میں آباد ہو گئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم ٹاؤن کمیٹی ہائی اسکول عارف والا سے حاصل کی۔بعد ازاں ایف اے کا امتحان گورنمنٹ کالج ساہیوال سے پاس کیا۔1980 میں آپ کا خاندان عارف والا کو خیر باد کہہ کر ضلع شیخوپورہ کے نواحی گاؤں " ملیاں کلاں "میں آ بسا۔ بعد ازاں آپ نے مصورانہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فائن آرٹس میں داخلہ لے لیا۔جہاں آپ کو نامور اور نابغہ عصر اساتذہ فن مصوری جن میں مادر پاکستانی مصوراں پروفیسر مسز اینا مولکا احمد ( پرائیڈ آف پرفارمنس ) پروفیسر مسز انور افضل ٗ پروفیسر ذوالقرنین حیدر ٗ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود مکی ٗ پروفیسر سید حسن شاہنواز زیدی ٗ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز انور ننھا ٗ پروفیسر سہیل ولی ٗ پروفیسر ولی اﷲ خاں ٗ پروفیسر آف انگلش سید محمد یامین ٗ پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول ٗ پروفیسر میڈم ذکیہ مالک شیخ ٗ پروفیسر مسز زبیدہ جاوید ٗ پروفیسر مسز قدسیہ نثار ٗ پروفیسر آف فوٹو گرافی اختر ظہیر الدین ٗ پروفیسر آف پرنٹنگ منیر ٗ استاد منی ایچر پینٹنگ حاجی محمد شریف ( پرائیڈ آف پرفارمنس ) اور استاد کیلی گرافی احمد حسین سہیل رقم سے فنی باریکیاں اور فنی مہارتیں سیکھنے کا موقع میسر آیا ۔
سعید احمد بودلہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | آرٹ کولکٹر |
درستی - ترمیم |
یہ بات جناب سعید احمد بودلہ کے حق میں جاتی ہے کہ انھوں نے فن مصوری اور فن خطاطی میں مہارت حاصل کرنے کے بعد اپنے عظیم والد کے ساتھ کیے گئے وعدے کا نہ صرف بھرم قائم رکھا بلکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اسلامی منی ایچر اور قرآنی خطاطی کی ترویج و تدوین کے لیے وقف کر دیا ۔
جناب سعید احمد بودلہ نے اسماء ربانی کو 63 اورینٹل خطوط میں 22 میڈیا کے ساتھ ایسے مصورانہ حسن و رنگ سے نوازا کہ رب کریم کے اسما ء مبارک ناظر سے ہم کلام ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو ناظر کو نیک راہوں کی نشان دہی اور ان پر نیک نیتی سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں۔سورہ المزمل اور سورہ القلم کی عربی عبارت ٗ پس منظر ٗ ترجمہ اور طرزخطاطی پر ہونے والا کام بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔
خطوط و شاخ الخطوط
ترمیمجناب سعید احمد بودلہ نے قرآنی خطاطیوں میں جن 63 خطوط و شاخ الخطوط کا استعمال کیا ۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے -:
- خط جزم ( ترمیم شدہ )
- خط مغربی قیروانی ٗ
- خط حیری ٗ
- خط مشق ٗ
- خط کوفی ٗ
- خط طغرا ٗ
- خط کوفی مرصع ٗ
- خط دیوانی ٗ
- خط اقیلدسی کوفی ٗ
- خط غبار ٗ
- خط بولڈ ویسٹرن کوفی ٗ
- خط گلزار ( شکستہ )
- خط ثلث ( ابن مقلہ ) ٗ
- خط طومار ٗ
- خط نسخ ( ابن مقلہ) ٗ
- خط بہار ٗ
- خط محقق ( ابن مقلہ) ٗ
- خط سنی ٗ
- خط ریحانی ( ابن مقلہ)
- خط مائیل ( ترمیم شدہ)
- خط توقعی جدید ( ابن مقلہ) ٗ
- خط معکوس ٗ
- خط رقعا جدید ( ابن مقلہ ) ٗ
- خط سنبلی و حرف النار ٗ
- خط نستعلیق ٗ
- خط زلف عروس ٗ
- خط شکستہ ٗ
- خط جلیل ٗ
- خط مغربی بولڈ ٗ
- خط نصف ٗ
- خط ماڈرن مغربی فاسی ٗ
- خط ناخن ٗ
- خط مغربی سوڈانی ٗ
- خط بابری ٗ
- خط مغربی اندلیسین ٗ
- خط ماہی ٗ
- خط ثلث مملوک ترمیم شدہ ٗ
- خط شفیعہ ٗ
- خط نسخی قدیم ترمیم شدہ ٗ
- خط سکیئر کوفی مرصع (جالی کوفی) ٗ
- خط نسخی ترمیم شدہ ٗ
- خط حبل ( شکستہ ) ٗ
- خط مرصع انڈین نسخی قدیم ٗ
- خط بودلہ مشترکہ ٗ
- خط محقق قدیم ٗ
- خط دیوانی ترمیم شدہ ٗ
- خط لارج محقق جدید ٗ
- خط کوفی جدید ٗ
- خط محقق لارج ٗ
- خط کوفی ترمیم شدہ ٗ
- خط شکستہ جدید ٗ
- خط نیم کوفی جدید ٗ
- خط شکستہ ترمیم شدہ ٗ
- خط کوفی مرصع جدید ٗ
- خط شکستہ ماڈرن ٗ
- خط کوفی مرصع ترمیم شدہ ٗ
- خط شکستہ موڈی فائی ٗ
- خط ثلث جدید ٗ
- خط ریحانی ترمیم شدہ ٗ
- خط ثلث ترمیم شدہ ٗ
- خط توقعی ترمیم شدہ ٗ
- خط لارج ثلث ترمیم شدہ ٗ
- خط ثلث مملوک ۔
آرٹسٹک ٹیکنیکس
ترمیماسی طرح جناب سعید احمد بودلہ نے کیلی گرافک قرآنک بطور خاص اسما الحسنی کی پینٹنگ میں 22 عدد آرٹسٹک ٹیکنیکس استعمال کیں۔تفصیل درج ذیل ہے ۔ Poster Colour+ water Colour, Oil Colour on paper, Powder ( Tempra) colours,Wax Crayons, Pen and ink( croockle Holder),Petrol markers, Fiber tipped markers, Staedtler liner( various Nos.), Lead and coloured pencils, Spray paints, Spray Brushing, Ball point pencils, Blow and marbling, Lino cutting, Mughald miniature,Scraper Art, Stenciling, Engraving, Nail Scratching, Spreading, Palette knives( technique) and Finger using in oil colours.
نمائشیں
ترمیمسعید احمد بودلہ کا شمار ان عظیم آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کو ایک خدمت تصور کرکے نہ صرف ہر سطح پر پھیلا رہے ہیں اس حوالے سے ملک بھر میں ان کی خطاطی ٗ پینٹنگ اور کیلی گرافی کی نمائش ہو چکی ہیں
- پہلی نمائش 1976 میں لاہور عجائب گھر ٗ
- دوسری اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد ٗ
- تیسری نمائش فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ٗ
- چوتھی الحمرا آرٹ گیلری لاہور ٗ
- پانچویں اباسین آرٹ گیلری پشاور ٗ پانچویں الحمرا آرٹ گیلری لاہور ٗ
- چھٹی نمائش شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی ٗ
- ساتویں نمائش بھی شیخ زید اسلامک سنٹر ( بطور خاص خواتین کے لیے ) ٗ
- آٹھویں نمائش اے این ایف راولپنڈی ٗ
- نویں نمائش خانہ فرہنگ ایران لاہور ٗ
- دسویں نمائش گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ٗ * گیارہویں نمائش مین لائبریری پنجاب یونیورسٹی لاہور ٗ
- بارہویں نمائش دربار پیر وارث شاہ جنڈیالہ شیر خاں ضلع شیخوپورہ ٗ
- تیرہویں نمائش پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسال پور ٗ میں منعقد ہوئیں ۔
ان کے علاوہ کئی گروپ ایگزبیشنز میں بھی حصہ لیا ۔ یہ اعزاز بھی آپ کو دیگر مصوروں ٗ خطاط اور کیلی گرافکس سے ممتاز کرتا ہے کہ آپ بے شمار تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں اور دیگر سرکاری و نجی اداروں کو بلامعاوضہ اپنی خوبصورت پینٹنگز بطور تحفہ دے چکے ہیں۔ان میں ایوان صدر ٗ چیف آف دی آرمی سٹاف ٗ شامل ہیں ۔ مین لائبریری پنجاب یونیورسٹی میں ایک وسیع ہال اسلامک کیلی گرافک آرٹ گیلری آف سعید احمد بودلہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جہاں جناب سعید احمد بودلہ کے ہاتھ کی بنائی ہوئیں ایک سو پچاس خوبصورت پینٹنگز آویزاں ہیں ۔ ان پینٹنگ میں اﷲ تبارک و تعالی کے99 اسمائے حسنہ کے علاوہ قرآنی آیات کے سکیچ اور فن پارے بھی شامل ہیں۔اسی طرح بودلہ اسلامک کیلی گرافک آرٹ گیلری شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا۔اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی کے جاوید اقبال شہید آڈیٹوریم میں بھی ایک وسیع ہال جناب سعید احمد بودلہ کی قرآنی پینٹنگز کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ان تینوں آرٹ گیلریزمیں کم و بیش ساڑھے تین سو تخلیقات بطور تحفہ(donate) دی گئیں