ڈاکٹر سعید اختر درانی 1987 سے 2015 تک اقبال اکادمی (یو۔کے) کے چیئرمین رہے۔ آپ نے علامہ اقبال کے قیامِ یورپ پر تحقیق کی جس سے علامہ اقبال کے قیامِ یورپ کے بہت سے پہلو نئے سرے سے عیاں ہوئے۔ آپ نے اس موضوع پر دو کتب ’اقبال یورپ میں‘ اور ’نوادرِ اقبال یورپ میں‘ تحریر کیں۔ حکومتِ پاکستان نے آپ کو ستارۂ امتیاز اور تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا۔ آپ ہی کی کوششوں سے ٹرینیٹی کالج‘ کیمبرج میں علامہ اقبال کے قیامِ یورپ کے سو سال کو خصوصی طور پر 19 اور 20 جون 2008ء کو منایا گیا جبکہ آپ ہی کی کاوش سے شیکسپئیر کی جائے پیدائش پر اپریل 2010ء میں علامہ اقبال کی نظم ’شیکسپئیر‘ کی تختی بھی نصب کی گئی۔ آپ کا انتقال 16 جولائی 2018ء کو برمنگھم میں ہوا۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)

حوالہ جات