سفید بیل برڈ

پرندے کی قسم

سفید بیل برڈ (Procnias albus) پرندوں کی ایک قسم ہے جو پرندوں کے خاندان کنٹنجیڈائے(Cotingidae) سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے اکثر البا لکھا جاتا ہے، لیکن "پروکنیاس" کی مردانہ جنس کی وجہ سے البس درست ہے۔  یہ وینزویلا اور برازیل کی ریاست پارا میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، پاناما اور گیانا کے جنگلات میں بھی کم تعداد میں پایا جاتا ہے۔[1]

اسے سب سے زیادہ اونچی آواز میں شور کرنے والا پرندہ سمجھا جاتا ہے۔نر پرندہ آواز نکالنے میں زیادہ مہارت رکھتا ہے۔ اس پرندے کی آواز ایک بھونپو کی مانند ہوتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. وائٹ بیل برڈ، نونہال۔ ہمدرد۔ دسمبر 2022۔ صفحہ: 15