دریائے سندھ کے علاوہ کالاباغ کی ایک پہچان سلاگر کا بلند و بالا پہاڑ بھی ہے۔ جو کالاباغ کا سب سے بڑا پہاڑ ہے اور دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔ سلاگر کے معنی ہیں مسلسل یا لگاتار کیونکہ اس پہاڑ کی ڈھلوان لگاتار بڑھتی جاتی ہے اس وجہ سے اسے سلاگر کا نام دیا گیا ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی پر کچھ قبریں بھی موجود ہیں۔ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ یہ ایک ہی دور کی قبریں ہیں جنھیں بعد میں اصحاب رسولؐ سے منسوب کر دیا گیا لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کوئی کچھ نہیں بتا سکا۔