سلیمہ بیگم
سلیمہ بیگم صوبہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی خاتون استاد ہیں جنہیں تعلیمی شعبے میں ایک اعلی مقام حاصل ہے وہ ایک ایجوکیٹر اور ماہر تعلیم ہیں۔ جو سنہ2017 میں گلوبل استاد انعام کے لیے اولین 10 فائنل منتخب کنندگان میں سے ایک تھیں گلوبل استاد انعام جو 10 لاکھ امریکی ڈالر کا سالانہ ایوارڈ اس غیر معمولی استاد کو دیا جاتا ہے جس نے اپنے پیشے کے لیے ایک شاندار شراکت کی ہو، اس انعام کا مقصد اساتذہ کی اہمیت اور اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پوری دنیا میں تعلیم کے شعبہ پر کتنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اگرچہ وہ منتخب ہونے کے باوجود یہ انعام نہ جیت سکیں تاہم انھوں نے سنہ2019 میں ورلڈ آف ڈفرنس ایوارڈ بھی جیتا۔ فی الحال، وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج برائے خواتین، گلگت میں ہیڈ ٹیچر کے طور پر مصروف کار ہیں ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف اندرون و بیرون ہر جگہ پر بلاتفریق کیا گیا ہے جس کی ان کے عزم کو مہمیز ملی ہے۔
سلیمہ بیگم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | اوشیکھنداس، گلگت بلتستان، پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یو سی ایل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، لندن (گریجویشن)،یونیورسٹی آف پنجاب (B.S.Ed)،آغا خان یونیورسٹی (ایم ایڈ) |
پیشہ |
|
دور فعالیت | 1992–تاحال |
اعزازات | |
|
|
درستی - ترمیم |
سلیمہ اوشیکھنداس جو گلگت بلتستان کا ایک ریموٹ ایریا اور ، شمالی پاکستان میں واقع ہے میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ابتدائی اسکول کی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی۔ بعد میں وہاں اعلی تعلیم کا موقع نہ ہونے کی بنا پر انھوں نے ہنزہ میں آغا خاں اکیڈمی کا انتخاب کیا انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی۔ اور 2002ء میں انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ آغا خان یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کی حامل قرار پائیں بعد میں، انھوں نے لندن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سے گریجویشن کیا۔
سلیمہ نے اپنے تدریسی کیرئیر کا آغاز سال 1992ء میں گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے ایک گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں پرائمری ٹیچر کے طور پر کیا تھا بعد میں سال 1997ء میں، وہ اسی اسکول میں ثانوی سائنس کی کلاسیں شروع کروانے میں کامیاب رہیں جس کے لیے انھیں ایک جدوجہد کے عمل سے گذرنا پڑا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔
اعزازات
ترمیمسال | عنوان | نتیجہ | منجانب | حوالہ |
---|---|---|---|---|
2017ء | گلوبل ٹیچر پرائز | نامزد | وارکی فاؤنڈیشن | [1][2][3] |
2019ء | ورلڈ آف ڈفرنس ایوارڈ (تعلیم) | فاتح | خواتین کے حق رائے دہی کا بین الاقوامی اتحاد | [4] |
2019ء | یو کے ایلومنی ایوارڈ | فاتح | انجمن برطانیہ | [5][6] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑
- ↑ "Pakistani teacher nominated for $1m global award"۔ The Express Tribune۔ February 23, 2017
- ↑ Sean Coughlan (19 March 2017)۔ "Teacher from Canadian Inuit school wins $1m global prize"۔ BBC News
- ↑ "G-B teacher wins World of Difference Award"۔ The Express Tibune۔ August 15, 2019
- ↑ "Recipients of UK Alumni Awards announced"۔ Dawn۔ June 25, 2019
- ↑ "BC celebrates UK alumni in Pakistan"۔ The Financial Daily.۔ June 25, 2019۔ 26 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2023