آغا خان یونیورسٹی
آغاخان یورنیورسٹی کو 1983ء میں غیر سرکاری اور خود مختار یورنیورسٹی ہونے کی سند حاصل ہوئی۔ یہ یورنیورسٹی صحت کے شغبے سے منسلک پیشہ ور ،اساتذہ اور اسکولوں کے ایڈمنسٹریٹرز کی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم مہیا کرتا ہے اور تحقیق کرنے والے اسکالرز کی قابلیت کو فروغ دیتا ہے
Aga Khan University | |||
قسم | نجی جامعہ غیر منافع بخش تنظیم جامعہ | ||
---|---|---|---|
قیام | 1983ء | ||
چانسلر | آغا خان چہارم | ||
فیروز رسول | |||
طلبہ | 2,370 | ||
مقام | کراچی، ، پاکستان | ||
کیمپس | |||
رنگ | |||
وابستگیاں | |||
ویب سائٹ | www |
علامتی نشان
آغاخان یونیورسٹی کا علامتی نشان یونیورسٹی کو بصری عکاسی کرتا ہے۔ دائرہ نما مہر آپنے مرکزی دائروں میں مختلف سطح کے نشان کے ساتھ ہے۔ابتدائی اسلامی دور کے غلابنی نقش کی عکاسی کرتاہے۔
گول دائرہ، دنیا کو تشبہہ دینے کے ساتھ ساتھ آغاخان یورنیورسٹی کی بین الاقوامیت کی علامت ہے۔روشنی عالمگیر طور پر روشن خیالی، جو علم کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔کی علامت ہے۔ستارے سے نکلنے والی روشنی الہی نور کی علامت ہے۔ستارے کی انچاس(49 )کرنین ہیں۔جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں۔کہ یونیورسٹی کا آغاز اسماعیلی مسلمانوں کے انچاسوان امام ہزہائنس کریم آغاخان نے کیا تھا۔ دائرے کے باہر کے حصے میں قرآنی آیت (3:1٠3)ثلث ( thuluth)رسم الحظ میں درج ہے۔اس آیت کے معنی مندرجہ ذیل ہیں۔
”اور تم سب لوگ اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ ے رہو اور متفرق نہ ہو۔اور یاد کرتے رہو اللہ تعالی کی نعمت کو جو تم پر ہے۔جبکہ تم دشمن تھے۔پس اس نے تمھارے دلوں کے درمیان میں الفت ڈال دی۔تم اس کی نعمت کے طفیل بھائی بھائی ہو گئے۔
1983 میں چارٹر حاصل کرنے والی آغا خان یونیورسٹی ایک غیر سرکاری اور خود مختار یونیورسٹی ہے جو تحقیق، تدریس اور کمیونٹی سروس جیسے اقدامات کے ذریعے انسانی فلاح کو فروغ دے رہی ہے۔ معیار، رسائی، اثر اور مطابقت کے اصولوں پر مبنی اس یونیورسٹی کے کیمپس اور پروگرام جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں موجود ہیں۔ یونیورسٹی تدریسی ہسپتال، فیکلٹیز آف ہیلتھ سائنسز بشمول نرسنگ اسکول اور میڈیکل کالج، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، ایگزامینیشن بورڈ اور انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف مسلم سویلائزیشنز کی سہولیات پیش کرتی ہے۔ اپنی غیر متعصبانہ اور قابلیت پر مبنی داخلہ پالیسی کے ذریعے یونیورسٹی مستقبل کے لیے ایسے رہنما اور مفکر پیدا کر رہی ہے جو اپنی خدماتی اخلاقیات اور صلاحیتوں کی مدد سے مقامی آبادی کو ان کے نہایت اہم مسائل حل کرنے میں مدد دیں گے۔
تعارف
ترمیمآغاخان یونیورسٹی کے اعلی تعلیم اور دیگر خدمات مہیا کرنے کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان اور ترقی پزیر دنیا سے متعلق تحقیق میں بھی شامل ہے۔ اس کا منشور پاکستان اور دیگر ترقی پزیر ممالک کی عوام کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔
اے کے یو کے ہیلتھ سائنس کے شغبے کو امریکا کی ہاروڈ یونیورسٹی ؛اور کینڈا کی میک گلِ اور میک ماسٹر یونیورسٹیوں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ایف۔ایچ۔ایس میں ایک میڈیکل کالج اور ایک نرسنگ اسکول شامل ہے۔جو ان کے بنیادی تدریسی مقام آغاخان یونیورسٹی کے 148 ایکٹر کے کراچی کیمپیس پر واقع ہے۔
AKU آپنے منشور کے مطابق تیزی سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی بنتی جارہی ہے جو پاکستان اور دیگر بیرونی ممالک میں تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے۔
اے۔کے۔یو شام اور افغانستان کی حکومتوں کی دعوت پر وہان کے اساتذہ اور نرسوں کی صلاحیات کو بڑھانے اور انھیں تکنیکی امداد کے لیے نئے پروگرام فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔
آغاخان یورنیورسٹی میڈیکل کالج کا نصاب پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کے ساتھ برادری کی سطح پر بنیادی صحت فراہم کرنے پر کافی زور دیتاہے۔ طالب علموں کو آغاخان یونیورسٹی ہسپٹال کیئر اور کراچی کے غریب اور کچی آبادی والے علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات سے متعلق تجربہ فراہم کیاجاتاہے۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں سولہ کلینکل سب اسپیشلٹی میں ریزیڈینسی ٹریننگ ؛اپیڈ ایمیولوجی،ایمیولوجی،بائیو اسٹیٹسٹکس اور ہیلتھ پالیسی و منیجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری اور ہیلتھ سائنس میں پی ایچ ڈی وغیرہ شامل ہیں۔
ہیلتھ سائنس کے شغبے میں مختلف مضامین پر تحقیق کی جاتی ہے۔ مگر خاص توجہ ترقی پزیر دنیا میں پیش مسائل پر دی جاتی ہے۔ مثلاًبچپن میں دست کی وجوہات اور علاج ،تب دِق اور لیپر وسی کے امیونوجی نظام کی خصوصیات اور برادری کی سطح پر ہیلتھ سسٹم کا قیام
آغاخان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ
ترمیمآغاخان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ AKU کا پہلا قدم تھا۔ اس کے رجسٹرڈ نرسنگ پروگرام کا آغاز 1980ء میں ہوا۔
ماسٹرز آف سائنس اِن نرسنگ
ترمیمپاکستان میں آپنی نوعیت کا پہلا پروگرام AKU - SON نے نرسنگ میں ماسٹرز کے پروگرام کا آغاز 2001ء میں کیا۔یہ پاکستان کی آپنی نوعیت کا پہلا پرگروم ہے جس میں نرسنگ کی بنیادی ؛جامع اور واضح تعلیم کے ساتھ قدرتی اور عملی سائنس سے متعلق بھی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ کورس کے دوران خالص علمی اور کلینکل تجربے کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کے منیجمنٹ اور نرسنگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے قائدانہ صلاحیت کو فروغ دینے پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیماس صفحہ پر دیے گئے معلومات اسماعیلی ریلجیس ایجوکیشن سنٹر کی جانب سے چھاپ ہوئی معلوماتی کتابچہ سے دی گئی ہے۔ جو امامت کی گولڈن جوبلی کے موقع پر شرکاء کو کوئز کی تیاری میں مدد اور اگاہی کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔
Golden jublee National Quiz Contest .Page 82
بیرونی روابط
ترمیم- Aga Khan University (website)
- Aga Khan University Alumni Association (website)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ akualumni.net (Error: unknown archive URL)
- Video: AKU President Firoz Rasul speaks on next 25 years of the Aga Khan Universityآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ theismaili.org (Error: unknown archive URL)