سلیم بک (انگریزی: Slam book) ایک قسم کی بیاض ہے (جو عمومًا اسپائرل بائنڈنگ والی ہوتی ہے)۔ یہ بچوں اور نو عمروں میں بے حد مقبول ہے۔ اس کتاب کا رکھنے والا کسی سوال سے شروعات کرتا ہے، جو کسی بھی موضوع پر ہو سکتا ہے۔ یہ کتاب کئی دوسرے بچوں میں گشت کرائی جاتی ہے تاکہ یہ لوگ متعلقہ سوال پر اپنے جوابات درج کر سکیں۔[1] کئی بار یہ سوالات مطبوعہ ہو سکتے ہیں، جیسے کہ بچوں سے پسندیدہ کامک بک کا سوال یا ہر عمر کے لوگوں کے لیے پسندیدہ فلم یا نغمے کا سوال۔ اس کے علاوہ کچھ مخصوص سوالات بھی ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کسی کی زندگی سب سے خاص دن، پہلا کرش (وہ شخص جس پر دل آ گیا ہو) یا پھر پسندیدہ ٹیچرہ وغیرہ۔

سلیم بک بچوں کے بیچ ڈرانے دھمکانے کا بھی سبب رہی ہیں— جہاں طلبہ مسلسل اس خوف میں رہتے ہیں کہ ان کے ناموں کے آگے ترچھے تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ "نہ جانے آج ٹویٹر یا فیس بک پر نہ جانے کیا تبصرہ لکھا جائے گا"۔[2] ایک سلیم بک جس میں کئی نامہربان تبصرے لکھے ہوئے تھے، 1980ء کے ایک ٹی وی شو فیکس آف لائف کے 320 ویں ایپی سوڈ کڈز کین بی کروئیل میں دکھائی گئی۔ [3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. David Mansour (2005)۔ From Abba to Zoom: A Pop Culture Encyclopedia of the Late 20th Century۔ Andrews McMeel Publishing۔ صفحہ: 436۔ ISBN 0-7407-5118-2 
  2. دی واشنگٹن پوسٹ: [1]
  3. IMDB episode summary.