سلی (فلم)
سلی (فلم) 15 جنوری 2009 کی یخ بستہ دوپہر کو ہونے والے ایک واقعہ سے متعلق ہے جب یو ایس ائیر ویز کی پرواز 1549 کے انجن سے پرندوں کا ایک جھنڈ ٹکرا جاتا ہے ا جس کے نتیجہ میں جہاز کے دونوں انجن کام چھوڑ دیتے ہیں۔ اس پرواز پر عملے کے علاوہ 155 مسافر سوار تھے۔ جہاز کے کپتان سلن برگر سے کہا گیا کہ وہ نزدیک ترین دو میں سے کسی ایک ائرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتا ہے لیکن کپتان نے جہاز کی صورت حال دیکھتے ہوئے اسے ناممکن خیال کیا اور جہاز کو نیویارک کے دریائے ہڈسن میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ جہاز نہ صرف بخیریت ہڈسن کے برفیلے پانیوں پر اتر گیا بلکہ اس عمل میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سب 155 مسافر اور عملے کے تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکال لیے گئے۔ ہر طرف اس واقعہ کی دھوم مچ گئی اور کپتان کی بے انتہا تحسین کی گئی۔ کپتان سلن برگر، "سلی"، کو ایک عوامی ہیرو کے ملک گیر حیثیت حاصل ہو گئی۔ تاہم نیشنل ٹرانسپورٹ و سیفٹی بورڈ اس واقعہ اور اس کی جزئیات کے متعلق مزید اطمینان کے لیے انکوائری کا حکم دیتا ہے۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دریا میں اترنے کا فیصلہ واقعی آخری حل ہی تھا یا پائلٹ کی غلطی یا غلط اندازے سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔ ماہرین ہوا بازی، کمپیوٹر ڈیٹا اور فلائٹ سیمولیشن ... غرض تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے۔ کپتان سے تیکھے سوال پوچھے جاتے ہیں ... کبھی ایسا لگنے لگتا ہے کہ "ہیرو" کہیں نااہلی کا مرتکب ہی قرار نہ پا جائے۔ تحقیقات پورے شد ومد سے جاری رہتی ہیں، بہت سے صبر آزما مراحل سے گزرنے کے بعد بالآخر پرواز کے ریکارڈ میں 35 سیکنڈ کا ایک ایسا وقفہ سامنے آتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ کمپیوٹر سیمولیٹر کی آئیڈیل اور دباؤ سے پاک ماحول میں بھی دونوں مجوزہ ائرپورٹس میں سے کسی ایک پر بھی پہنچنا ممکن نہ تھا۔ تب وہ تحقیقات ختم کی جاتی ہیں۔ تحقیقات کا بنیادی مقصد صرف یہ تھا کہ ہڈسن پر ہر لینڈنگ تو اتنی خوش قسمت نہیں ہو سکتی۔... خوش قسمتی کی بجائے "محفوظ" کا راستہ چننا دراصل درست فیصلہ ہونا چاہیے۔۔ ....یہ بات صڄح ہے
سلی (فلم) | |
---|---|
Theatrical release poster | |
ہدایت کار | کلینٹ ایسٹووڈ |
پروڈیوسر |
|
تحریر | Todd Komarnicki |
ماخوذ از | |
ستارے | |
موسیقی |
|
سنیماگرافی | Tom Stern |
ایڈیٹر | Blu Murray |
پروڈکشن کمپنی |
|
تقسیم کار | وارنر بردرز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 96 minutes[1][2] |
ملک | United States |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $60 million[3][4] |
باکس آفس | $200.7 million[5] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sully (12A)"۔ British Board of Film Classification۔ 5 ستمبر 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-05
- ↑
- ↑
- ↑ Ryan Faughnder (6 ستمبر 2016)۔ "'Sully' and 'When the Bough Breaks' to choke 'Don't Breathe' at the box office"۔ Los Angeles Times۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-08
- ↑ "Sully (2016)"۔ Box Office Mojo۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-05
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں سلی (فلم) سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- دفتری ویب سائٹ
- Sully آئی ایم ڈی بی پر
- Sully at History vs. Hollywood