سماعیل فقیر کا قبرستان

سماعیل فقیر کا قبرستان (انگریزی: Graveyard of Smail Fakir) مقامی طور پر مشہور سماعیل کا قبرستان ایک قدیم قبرستان ہے جو پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے کاچھو کے علاقے میں گائوں ہلیلی کے مغرب میں کھیر تھر سلسلے کی ایک پہاڑی پر واقع ہے۔ اس قبرستان میں سماعیل فقیر کی چھتری قدیم طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔چھتری میں سماعیل فقیر کی قبر خانیدار ہے۔ اس قبرستان میں باقی قبریں بھی خانیدار ہیں۔ ان قبروں میں ایک قبر پر لفظ 'بحادین' (Behadin or Behdin) نقش ہے۔ بحادین زرتشت کو ماننے والی برادری ہے۔[1][2] تاریخ کے مطابق 36-635ء میں ایران پر جنگ قادسیہ یا قدسیہ کے وقت مسلمانوں نے زرتشتیوں کو 'گبر' کہا تو زرثشتیوں نے خود کو بحادین کہا تھا۔[3] اس قبرستان میں قبر کا سر اور پائوں والا حصہ کھلا ہوا ہے۔ میت کی ھڈیاں اب بھی نظر آتی ہیں۔ قبریں پتھروں کے تراشے ہوئے بڑے سلیبوں سے بنائی گئی ہیں۔ سماعیل فقیر کی چھبری بھی پتھر کے تھنبوں (Pillars) اور سلیبوں سے تعمیر کی گئی ہے۔ سلیبوں میں کوئی مصالحہ استعمال نہیں کیا گیا۔ چھتری کے گنبذ کی چھت میں سورج مکھی کے پھول کی نقش نگاری ہے۔ اس کے علاوہ سورج کی کرنیں نقش ہیں۔ماہرین نے قبروں کی طرز تعمیر کی وجہ سے زرتشتی قبریں قرار دیا ہے۔[4]

حوالہ جات

ترمیم