سمپل آبجیکٹ ایکسیس پروٹوکول
سوپ یا سمپل آبجیکٹ ایکسس پروٹوکول (انگریزی: Simple Object Access Protocol) ایک پروٹوکول ہے جس کے ذریعہ کمپیوٹر نیٹورکز کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ کیا جاتا ہے، جب ویب سروسز خصوصا Http ,Https کے ذریعہ ڈیٹا منتقل کرنا مقصود ہو، اس پروٹوکول کو ایکس ایم ایل زبان میں تحریر کیا جاتا ہے۔
اس پروٹوکول کے ذریعہ ڈیٹا منتقل کرنے کے کئی طریقے ہیں، جن میں سب سے معروف اور مستعمل طریقہ Remote Procedure Call یا RPC کہلاتا ہے۔ اس طریقہ میں کلائنٹ سرور کو ریکویسٹ بھیجتا ہے۔
ایچ ٹی ٹی پی ریکویسٹ (Http request) کے دو نتائج ہوتے ہیں، کامیاب (success) یا ناکام (failure)۔ پہلی صورت میں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں ریسپانس موصول ہوگا اور دوسری صورت میں کسی ناکام ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈ کے ساتھ جواب آئے گا جس میں ریسپانس باڈی ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ واضح رہے کہ کئی دفعہ ریڈائریکٹ کا اسٹیٹس کوڈ آتا ہے جسے ناکام (failure) نہیں کہا جاتا، بلکہ اخیر تک ری ڈائریکٹس کو فالو کرتے ہیں اور پھر حتمی نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔
چونکہ XML زبان کو تمام آپریٹنگ سسٹمز سپورٹ کرتے ہیں اس لیے تمام سسٹمز میں سوپ پروٹوکول ڈیٹا منتقلی کا انتہائی بہترین ذریعہ ہے، بالخصوص جب ڈیٹا ویب سروسز سے لیا جا رہا ہو۔
تاریخ
ترمیمآغاز میں سوپ پروٹوکول کو 1998ء میں ڈیو ونر (Dave Winer)، ڈان باکس (Don Box)، بوب اتکنسن (Bob Atkinson) اور محسن الغوشن (Mohsen Al-Ghosein) نے مائکروسافٹ کے لیے بنایا تھا، اس وقت بوب اتکنسن اور محسن الغوشن مائکروسافٹ میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔[1] اس وقت سوپ پروٹوکول ورلڈ وائڈ ویب کنسورشیم کے ایکس ایم ایل پروٹوکول ورکنگ گروپ کے ذریعہ منظم کی جا رہی ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Exclusive .NET Developer's Journal "Indigo" Interview with Microsoft's Don Box"۔ Dotnet.sys-con.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2012
- ↑ "W3C XML Protocol Working Group"۔ W3.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2014