محترمہ سنبل ملک حسین زوجہ جناب محمد اشفاق اسحاق 4 مئی 1977ء لاہور میں پیدا ہوئیں اور لاہور یونیورسٹی برائے خواتین، لاہور سے انٹرمیڈیٹ پاس کیا۔ ایک گھریلو خاتون سیاسی اور سماجی کارکن ہیں ، جو 2016ء کے دوران لیڈی کونسلر رہیں؛ اور عام انتخابات 2018ء میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی ہیں۔ ان کی والدہ مسز فرخندہ ملک حسین نے بطور ممبر ضلع کونسل لاہور خدمات انجام دیں۔