سنجیدہ اختر میگھلا (پیدائش:4 جون 2001ء) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1] اکتوبر 2019ء میں، انھیں بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [2] انھوں نے اپنا پہلا خواتین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ بنگلہ دیش کے لیے، پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف، 30 اکتوبر 2019ء کو کھیلا تھا۔ [3] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے کے خلاف سیریز اور زمبابوے میں 2021ء خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی خواتین ایک روزہ بین الاقوامی دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [5] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء کے خواتین کرکٹ عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں دو اضافی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [6]

سنجیدہ اختر میگھلا
شخصی معلومات
پیدائش 4 جون 2001ء (23 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شماریات

ترمیم

سنجیدہ اختر نے اپنا پہلا ٹی 20 میچ 30 اکتوبر 2019ء کو پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف بنگلہ دیش ہی میں کھیلا تھا۔ انھوں نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں۔ آخری میچ 24 جنوری 2022ء کو سری لنکا خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ انھوں نے صرف 2 رن بنائے ہیں، جب کہ 19.33 کی اوسط سے گیندبازی کراتے ہوئے، 63 گیندیں کرا کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فیلڈنگ میں ایک کیچ پکڑا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sanjida Akter Meghla"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2019 
  2. "U16 team reach Pakistan; women's team to leave on Tuesday"۔ Dhaka Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2019 
  3. "3rd T20I, Bangladesh Women tour of Pakistan at Lahore, Oct 30 2019"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2019 
  4. "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2021 
  5. "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022 
  6. "Positive Covid cases in Bangladesh's World Cup contingent"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 فروری 2022