سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ
سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ (واحد قابل انتقال ووٹ) ایک انتخابی نظام ہے۔ اس نظام کو مختلف ممالک میں مختلف نام دیے گئے ہیں مثلاً آسٹریلیا میں ہیرکلارک سسٹم اور امریکا میں چوائس ووٹنگ۔ اس وقت یہ سسٹم آئرلینڈ اور مالٹا میں رائج ہے۔ آسٹریلیا میں اس کے ذریعے فیڈرل سینیٹ منتخب کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ کار متناسب نمائندگی ہی کا حصہ ہوتا ہے۔ اس میں تمام کے تمام ووٹ امیدواروں کو ملتے ہیں، جماعتوں کو نہیں۔ ووٹ ٹرانسفرایبل ہوتا ہے، ووٹر اپنی پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر اپنے امیدواروں کی نشان دہی کرتا ہے۔ اس طریقہ کار میں امیدوار کو ووٹوں کی ایک خاص شرح حاصل کرنا ہوتی ہے۔ اگر ووٹر کا پہلا ترجیحی امیدوار اس شرح کے مطابق ووٹ حاصل کرلیتاہے تو پھر ووٹر کا ووٹ خود بخود دوسرے ترجیحی امیدوار کے حق میں شمار ہو جاتا ہے۔ امیدوار تیسرے ترجیحی امیدوار کا تعین بھی کرتا ہے۔ اس نظام کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ووٹرکا ووٹ ضائع نہیں ہوتا۔ مالٹا اور شمالی آئرلینڈ میں یہ نظام رائج ہے، آسٹریلیا اور بھارت میں صرف سینیٹ (ایوان بالا) جبکہ آئرلینڈ میں ایوان زیریں کے لیے اس نظام سے استفادہ کیا جاتا ہے۔