سنگیت ناٹک اکادمی (دیوناگری: संगीत नाटक अकादेमी یا انگریزی میں ، The National Academy for Music, Dance and Drama )بھارت سرکار کی طرف سے قائم بھارت کی سنگیت اور ناٹک کی قومی سطح کی سب سے بڑی اکادمی ہے۔ اس کا صدر دفتر ربندر بھون، فیروزشاہ روڈ، نئی دلی، بھارت میں ہے۔

قیام

ترمیم

سنگیت ناٹک اکادمی بھارت سرکار نے ایک اسمبلی ایکٹ کے ذریعے ایک خود مختار ادارے کے روپ میں سنگیت ناٹک اکادمی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ اس کے موجب 1953 میں اکادمی کی بنیاد رکھی گئی۔ 1961 میں اکادمی ختم کر دی گئی اور اسے نئے روپ سے تنظیم کیا گیا۔ 1860 کے سوسائٹیز رجسٹریشن کے تحت یہ ادارہ رجسٹر ہو گیا۔ اس کی نئی تنظیم اور بندوبست کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اکادمی اب اس روپ میں کام کر رہی ہے۔

مقصد

ترمیم

سنگیت ناٹک اکادمی کا قیام سنگیت، ناٹک اور فن رقص کو فروغ دینا اور ان کی تعمیر و ترقی کے لیے پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔ سنگیت ناٹک اکادمی اپنے بنیادی مقصد کی بر آوری کے لیے ملک بھر میں سنگیت، رقص اور ناٹک کے اداروں کو ان کے الگ الگ کاموں کے لیے فنڈ دیتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم