سنگ جواہر
قیمتی نگینے
سنگ جوہر، نگینہ یا سادہ الفاظ میں قیمتی پتھر جس کو انگریزی میں gemstone کہتے ہیں بنیادی طور پر ایک معدن (mineral) یا چٹان (صخرہ / rock) ہوتی ہے، مثال کے طور پر لاجورد، لعل، یاقوتِ ارغوانی وغیرہ۔اس کی جمع جواہرات ہے۔
وہ قیمتی پتھر جو تراش کر زیبائش یا زیورات کے قابل بنا دیے گئے ہوں۔ جم (gem) کا اطلاق کسی خاص شکل میں تیار شدہ ہر نگینے پر ہوتا ہے، خواہ وہ کسی قسم کے قیمتی پتھر سے بنا ہو۔ یہ لفظ بھی شرتی الاصل ہے اور اس کا تعلق قدیم شاہ ایران جمشید کے آئینے سے ہے۔ جم شید کے لفظی معنی چمکدار چیز کے ہیں۔
شاہ ایران جمشید کے اسی جام کے بارے میں اردو زبان کے نامور شاعر اسد اللہ خان غالب نے کہا تھا:
اور لے آئیں گے بازار سے گر ٹوٹ گیا
جامِ جم سے مرا جامِ سفال اچھا ہے
ویکی ذخائر پر سنگ جواہر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |