سنگ رشید یا سنگ روزیٹا سیاہ سنگ مرمر کا ایک پتھر ہے جو دریائے نیل کی ایک شاخ کے کنارے روزیٹا (یا رشید) کے مقام پر 1799ء میں فرانسیسی فوج کے کاروندوں کو اتفاقاً ملا۔ یہ بطلیموس پنجم کی یاد میں 196 ق م میں نصب کیا گیا تھا۔ اس میں ایک ہی عبارت تین زبانوں یعنی مصری تصویری خط میں، مصری عوامی خط میں اور یونانی خط میں کندہ ہے۔ 1822ء میں ایک فرانسیسی اسکالر ژان فرانسوا شمپولیون نے ان تین زبانوں کا تقابلی جائزہ لے کر مصری تصویری خط کی کلید ڈھونڈ نکالی۔ بعد میں دیگر اسکالروں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس مصری تصویری خط کو پڑھ کر مختلف مقبروں اور دیگر جگہوں سے قدیم مصر کے متعلق بہت سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ اب یہ پتھر برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

سنگ رشید
سنگ رشید
موادگرینوڈائیورائٹ
حجم1123 ملی میٹر × 757 ملی میٹر × 284 ملی میٹر
(45 انچ × 28.5 انچ × 11 انچ)
لکھائیمصری تصویری خط، مصری عوامی خط اور یونانی خط
تخلیق196 ق م
دریافت1799ء
موجودہ مقامبرٹش میوزیم

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم