سنیکیوی مپوفو
سینکیوی گاوا مپوفو (پیدائش: 21 فروری 1985ء)|(انتقال: 7 جنوری 2023ء) زمبابوے کی ایک۔خارون کی کرکٹ کھلاڑی اور کوچ تھی۔ [1] اس نے خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے 2 ایڈیشنز میں زمبابوے کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ بعد میں اس نے زمبابوے کی مقامی کرکٹ میں مائونٹینیرز اور سدرنز کی کوچنگ کی۔ مپوفو 21 فروری 1985ء کو بلاوایو ، زمبابوے میں پیدا ہوئی۔ [1] وہ نجوبی کے مضافاتی علاقے میں پلی بڑھی، میٹ چیڈے پرائمری اسکول اور یمپوپوما ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ مپوفو کے شوہر شیفرڈ مکونورا کے ساتھ 2 بچے تھے۔
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | سینکیوی گاوا مپوفو |
پیدائش | 21 فروری 1985 بولاوایو, زمبابوے |
وفات | 7 جنوری 2023 ماسونگو, زمبابوے | (عمر 37 سال)
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز |
تعلقات | شیفرڈ مکونورا (شوہر) |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم |
|
ماخذ: Cricinfo، 21 نومبر 2017 |
انتقال
ترمیممپوفو 7 جنوری 2023ء کو 37 سال کی عمر میں اپنے شوہر کی موت کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد انتقال کر گئیں۔ [2] مبینہ طور پر وہ ماسونگو میں اپنے گھر پر گر گئی اور ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ مپوفو کے شوہر شیفرڈ مکونورا ایک پیشہ ور کرکٹ کوچ تھے جو طویل علالت کے بعد دسمبر 2022ء میں انتقال کر گئے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Sinikiwe Mpofu"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-21
- ↑ "Lady Chevrons assistant coach Sinikiwe Mpofu dies"۔ 2023-01-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-01-14